امبریش کے معاملے پر تبصرے سے سدرامیا کا انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 1:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) منڈیا اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے میں سابق وزیر اور اس حلقے کے موجودہ رکن اسمبلی امبریش کے تذبذب پر تبصرہ کرنے سے وزیراعلیٰ سدرامیا نے انکار کردیا ہے۔آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ امبریش کو پارٹی نے باضابطہ ٹکٹ دے دیا ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر وہ انتخابی میدان سے دور ہی رہنا چاہیں تو یہ ان پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر امبریش جلد واضح کردیں کہ وہ انتخاب نہیں لڑیں گے تو اعلیٰ کمان کی طرف سے کسی اور کو امیدوار بناکر میدان میں اتارا جائے گا۔ سدرامیا نے کہا کہ وہ خود اعلیٰ کمان کی ہدایت کے مطابق ریاست کے کسی بھی کونے میں بطور امیدوار انتخاب لڑنے تیار ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...