بھٹکل الویکوڑی میں دوروزہ جاترااتسوا منگل سے شروع: ہزاروں بھگتوں کی شرکت  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2017, 10:25 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جنوری  (ایس او نیوز) بھگوان پر وشواس رکھنے والوں  کے لئے قوت کی دیو ی کے طورپر مشہور تعلقہ کے شرالی الویکوڑی میں شری درگاپرمیشوری مندر کے صحن میں تعمیر کردہ مسند پر منگل کی صبح ماری کامبا کی مورتی کو نصب کرتے ہوئے دو روزہ ماری جاترا شروع کیا گیا ۔ اس موقع پر مندر کے اعلیٰ پجاری گوردھن پرانیک اور پجاریوں کی قیادت میں پوجا پاٹ کئے گئے۔ چتراپور مٹھ کے سوامی جی نے مذہبی بیان دیا۔ سمیتی کے صدر راما موگیر ، مندر انتظامیہ کے صدر نارائن دئیمنے ، بلیا نائک اور مختلف طبقات کے لیڈران اس موقع پر موجود تھے۔ ہزاروں بھگتوں نے بھی دیوی کی پوجاکی۔ اتسوا کے لئے 700سے زائد خود کار خدمت گاروں کو تعینات کیا گیا ہے تو محکمہ پولس کی طرف سے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...