بڑے پیمانے پر آبی سپلائی کے لیے متبادل ٹیکنالوجی وقت کا تقاضہ ہے:گڈکری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th March 2018, 1:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی9مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا احیا کے وزیرنتن گڈکر ی نے کہا ہے کہ متبادل ٹیکنالوجی اس وقت ، وقت کا تقاضہ ہے تاکہ ملک میں بڑے پیمانے پر آبی بہم رسانی کا عمل ممکن ہوسکے۔ بڑے پیمانے پر آبی بہم رسانی کے لئے وسیع قطع والے پائپوں کے استعمال کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے آج نئی دہلی میں وزیر موصوف نے کہا کہ پاور گرڈ اور سڑک نیٹ ورک کے طرز پرملک میں آبی گرڈ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت نہیں ہے بلکہ ملک میں پانی سیمتعلق مناسب منصوبہ بندی اور آبی وسائل کیبندوبست کا نہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 25 سے 30 فی صد زراعتی ورک فورس دیہات سے شہروں کی طرف ہجرت کررہا ہے اور اس کی وجہ آبپاشی کے مسائل اور اس کے نتیجے میں زراعت سے متعلق مشکلات کا ہونا ہے۔ بوند بوند سنچائی کے ذریعہ آبی وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مدھیہ پردیش کی مثال دی جس نے بوند بوند سنچائی کو فروغ دیکر چار فی صد کے قومی اوسط کے مقابلے میں 23 فی صد زراعتی ترقی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے 8 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے ملک میں دریاؤں کی رابطہ کاری کے مجوزہ 30 پروجیکٹوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے جو سب سے بڑا چیلنج ہے وہ معیار سے سمجھوتہ کئے بغیر پانی کی موثر بہم رسانی کے لئے مناسب ،کم خرچ پر اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کوحاصل کرناہے۔آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے کہا کہ ہر کھیت کو پانی اور فی قطرہ زیادہ فصل ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے سے متعلق ہمارے وزیراعظم کا یہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں کے ذریعہ آبپاشی اور آبی بہم رسانی پربہت زیادہ خرچ آتا ہے اور ماحولیات اور جنگلات کلیئرنسیس اور اراضی کے حصول کے مسائل کی وجہ سے اس میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی حکومتوں نے نہر کی جگہ پر آبی بہم رسانی کے لئے پائپوں کااستعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ ہر کھیت کو پانی کے مقصد کے حصول کے لئے کم خرچ والے اور ماحولیات دوست متبادل تلاش کریں ۔آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا احیا کی وزارت کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے آبی بہم رسانی کے لئے وسیع قطع والے پائپوں کے فوائد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ملک بھر میں بہت ساری نہریں پچھلے کئی برسوں سے بنائی جارہی ہیں اور اب بھی یہ مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ نہر نظام کے برخلاف ، پائپ کے ذریعہ پانی کی بہم رسانی کے لئے زمین کے حصول اور فوریسٹ کلیئرنس کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے آلودہ ہونے کے مسائل میں بھی بہت حد تک کمی آئی ہے۔ سکریٹری نے کہا کہ ملک کو سستی ، کم خرچ والی اور ماحولیات دوست ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔جناب سنگھ نے امید ظاہر کی کہ ماہرین ورکشاپ میں اس مسئلے کا حل تلاش کرلیں گے اور یقینی دہانی کرائی کہ وزارت اس پر فوراً کارروائی کرے گی۔خیال رہے کہ آبی وسائل ، دریائی ترقیات اور گنگا احیا کے زیر نگرانی ڈبلیو اے پی سی او ایس اور نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی نے مشترکہ طور پر اس ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔ اس ورکشاپ میں مینوفیکچرنگ کمپنیاں ، پانی کے بندوبست میں مصروف عمل تنظیمیں ، انجینئرنگ ماہرین ، مرکزی اور ریاستی حکومتو ں کے آبی وسائل کے محکمے اور نجی کمپنیاں جیسی اہم شراکت دار حصہ لے رہی ہیں اور امریکہ، برازیل، اٹلی، چین اور جنوبی افریقہ اور بیرونی ماہرین ورکشاپ میں پیپرز پیش کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...