بھٹکل انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں ابتدا ئیہ تجا ویز (ALPHA TIPS) برا ئے امتحا نا ت کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th February 2019, 2:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19/فروری ( نورجہاں ایم۔کے/ایس او نیوز) مورخہ ۱۴ فروری ۲۰۱۹ برو ز جمعرا ت انجمن پی یو کا لج ویمن بھٹکل کے خدیجہ سید علی کیمپس میں صبح سا ڑھے دس بجے پرنسپل ڈا کٹر فر زا نہ محتشم کی زیر ِ سرپر ستی ’’ابتدا ئیہ تجا ویز‘‘ کے متعلق تقریب کا اہتما م کیا گیا۔تقریب کی نظا مت کی ذمہ دا ری محترمہ نو ر ِ اسحد (کمپیو ٹر سا ئنس لیکچرار)نے سنبھا لی۔تقر یب کا با قا عدہ آغا ز سا ئنس سا ل ِ دوم کی طا لبہ عا ئشہ عبد الوا جد کو لا کی قرا ت اور   حنا یو سف قاضیا کے تر جمے سے کیا گیا۔کا مرس سا ل ِ دو م سے لبیبہ عبد العزیز عجا ئب کو نعت خوا نی کا شر ف حاصل ہوا۔

امتحا ن میں اچھے نمبرو ں میں پا س ہو نا طا لب علم کو معزز بنا تا ہے۔جس سے شوق فزو ں تر ہو تا ہے۔امتحا نا ت کے لئے 
تیا ری  ہر طا لب علم کے لئے ڈرا ؤنا خوا ب ہو تا ہے۔محدود وقت اور لا محدود آمو ختہ ، نہ نیند پو ری ہو تی ہے اور نہ کھا نے پینے کا ہوش  رہتا ہے۔کسی بھی مقصد کے حصو ل کے لئے بہتر طو ر پر منصو بہ بندی کر نااور اس مقصد کو مقررہ وقت پر حا صل کر نا کا میا بی کہلاتا ہے۔ہر انسا ن  کا میاب ہو نے کے لئے مسلسل ذہنی و جسما نی تگ و دو رہتا ہے۔مگر بعض منصو بہ بندی نہ ہو نے کی وجہ سے اپنے مقا صد حا صل نہیں کر پا تے اور ما یو سی کاشکا ر ہو جا تے ہیں ۔اس طرح کے مسا ئل سے طا لبا ت کو بچا نے کے لئے محترمہ نو ر ِ اسحد محتشم نے اپنے منفرد اندا ز میں طا لبا ت کے لئے امتحا نا ت میں صد فیصد یقینی کا میا بی وبہترین تعلیمی کا ر کر دگی کے طر یقہ بتا ئے۔

سب سے پہلے انہو ں نے پی یو سی سا ل ِ دوم کے سا لا نہ امتحا نا ت کے نظا م الا وقا ت کے متعلق معلو ما ت فرا ہم کیں۔اور فرما یا کہ مطا لعہ کرتے وقت اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ پر سکو ن پر اعتما د چا ک و چو بند اور مطا لعہ کے لئے بھر پو ر تو جہ کے سا تھ پر جو ش ہو ں ۔جب آپ پر سکو ن ہو تے ہیں تو مطا لعہ کی رفتا ر بہت بڑھ جا تی ہے۔تو جہ منتشر کرنے وا لی چیز وں مثلاََشو ر شرا بہ،ٹی وی ریڈیو اور مو با ئل فو ن سے محفو ظ رہیں ۔پڑھنے کی جگہ کر سی وغیرہ آرا م دہ ہو تا کہ آپ بغیر تھکے زیا دہ دیر تک کا م کر سکیں۔پڑھا ئی کے لئے ایسی جگہ کا انتخا ب کر یں جہا ں تا زہ اور وا فر مقدا ر میں ہوا مل سکے،پڑھا ئی کے لئے وقت بھی مقرر کر یں اور ہو سکے تو اپنا رو ز مرہ کا نظا م الاوقات بنا ئیں کہ آج کس مضمو ن کو کتنا پڑھنا ہے۔اکیلے پڑھنے کے بجا ئے کسی سہیلی کے سا تھ مل کر پڑھیں اور پڑھی گئی چیز و ں کی ایک دو سرے کے سا منے وضا حت کر یں۔پڑھا ئی کے دو را ن پا نی اور پھلو ں کا کثرت سے استعما ل کر یں یہ آپ کے ذہن اور جسم کو توا نا ئی فرا ہم کر یں گے۔امتحا نی را تو ں میں نما ز کی پا بندی کرتے ہو ئے جلد سو نے اور جلد بیدا ر ہو نے کی کو شش کر یں ۔طو یل مذا کرہ نہ کر یں تا کہ اگلے رو ز ذہنی طو ر پر چست رہیں۔

مز ید برآں ،امتحا ن گا ہ میں وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے ہا ل ٹکٹ سمیت پہنچیں ۔اطمینا ن اور سکو ن سے سوا لی پر چہ کا مطا لعہ ،جوا بی پرچہ  میں رجسٹر نمبرکا اندرا ج کرنے ،جوا با ت میں اہم نکا ت کی نشا ندہی،حسب ِ ضرو رت صفا ئی کے سا تھ پنسل کی مدد سے خا کے بنانے، املا و خو شخطی کا خاص خیال رکھیں،جوا بی پر چے کو ٹھیک طریقے سے ترتیب وار با ندھنے اورامتحا ن گا ہ میں نظم و ضبط کا خیا ل رکھنے کی تاکید کی۔ علا وہ ازیں فرمایا کہ امتحا ن کو اپنے ذہن پربہت زیا دہ سوار نہ کریں۔ یہ بے چینی طا لب علم کے اعضا ء پر اثر انداز ہو تی ہے۔پھر خو د اعتمادی کافقدان اسے وہم میں مبتلا کر سکتا ہے۔اور بسا اوقا ت یہی بے چینی اعصا بی خو ف کا سبب بن جا تی ہے۔ اپنی محنت کے سا تھ اللہ کی ذات پر یقین کا مرا نی کی کلید ہے۔  آخر میں محترمہ نو ر ِ اسحد نے طا لبات سے فرما یاکہ خو ب محنتِ شا قہ سے تعلقہ اور ریا ستی سطح پر اول مقام حا صل کر کے اپنا اور اپنی قو م کانا م روشن کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...