بھٹکل انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں امتحانات کی تیاری کے لئے ابتدا ئیہ تجا ویز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st February 2018, 3:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم فروری (ایس او نیوز)  طالبات کو امتحانی خوف سے باہر نکالنے اور اُن میں امتحانات لکھنے کے متعلق عزم و حوصلہ پیداکرنے  کے تعلق سے گذشتہ روز انجمن پی یو کالج فور ویمن بھٹکل میں  امتحانات کی تیاری  کے متعلق ابتدائیہ تجاویز  یعنی الفا ٹپس فراہم کرنے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں  کمپوٹر سائنس  لکچرر محترمہ  نورِ اسحد محتشم نے   طالبات کے لیے مستقبل میں پیش آنے والے امتحانات کے متعلق اپنے منفرد اور جا مع انداز میں ہدا یات پیش کیں ۔انہوں نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے   کہا  کہ کامرانی کا انحصار محض کا میا بی پر نہیں ہوتا ۔کا مرانی ، ناکا میوں ، ما یوسی ، صبر ، ثا بت قدمی اور متوقع سمت کی جا نب بڑھنے سے حا صل ہوتی ہے۔ کہتے ہیں کہ جتنی سخت آزما ئش ہوگی، صلہ بھی اتنا ہی عظیم ملتا ہے۔ انہوں نے اپنی روشن ہدا یات سے  طا لبا ت کے اذہان منور کئے۔اور بے حد متا ثر کن انداز میں امتحان سے قبل اور دورانِ امتحان درپیش مسا ئل کا تذکرہ کیا ۔

انہوں نے کہا  کہ پی یو سی سا لِ دوم کے سالانہ امتحا نات یکم مارچ ۲۰۱۸سے شروع ہوکر ۱۷ مارچ کو  ختم ہوں  گے۔ آپ کے پاس فی الحال کل ۲۹ دن با قی ہیں۔ ان قیمتی اوقات میں آپ لوگوں کو انتھک کو شش کرنی ہے۔ خوب من لگا کر پڑھنا ہے۔ اور اپنے اپنے مضا مین کے اسباق کا اعادہ کرنا ہے۔ کیونکہ آپ نے جو بھی پڑھا ہے،وہ آپ کی یادداشت کا بہترین اثاثہ ہے۔ انہوں نے  اعادہ کئے ہوئے اسبا ق پر نظر ثا نی کی مؤثر تجا ویز بھی پیش کیں اور کہا   کہ دورانِ مطا لعہ منا سب نشست کا دھیان رکھیں۔ تاکہ جسمانی تکلیف سے بچ سکیں۔ِ امتحانات کے دنوں میں وقت پر کھانے، و قت پر سونے اور جلد اٹھنے پا بندئ نماز کی تا کید کی۔ امتحان گاہ میں وقت سے آدھا گھنٹاپہلے پہنچنے ،ہال ٹکٹ کو ہمیشہ اپنے ہمراہ رکھنے ،پندرہ منٹ قبل سوا لیہ پرچے کو اچھی طرح سمجھنے ، رجسٹر نمبر کا اندراج کرنے ،جوابات کے اہم نکات لکھنے ، املا و خوشخطی کا خا ص خیا ل رکھنے اور پرچہ مضبوط با ندھنے کی تا کید کرتے ہوئے امتحان گاہ میں C.C.T.V ہونے کے  متعلق بھی جانکاری دیتے ہوئے نظم و ضبط کے اہتمام کا حکم دیا۔ 

جلسہ ۳۰ جنوری بروز منگل، انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل کے بی بی خیرالنسا قا ضیا حسن با پا ہال میں صبح سا ڑھے دس بجے پرنسپل محترمہ ڈا کٹر فرزانہ محتشم کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا تھا۔جلسہ کابا قا عدہ آغاز آرٹس سا لِ اول کی طا لبات نوفہ حبیب اللہ کی قرأت اور صباح عبد اللہ ادیاورکے ترجمے سے ہوا۔ نعت خوانی کا شرف کامرس سالِ اول کی طا لبہ نسیرہ عبدالرحمن طا لب کو حا صل ہوا۔جلسہ میں ارا کینِ مشا ورتی کمیٹی محترمہ سیما قا سمجی ، محترمہ صا دقہ قا ضیااور محترمہ ثمینہ سعدا موجود تھیں۔

اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے بتایا کہ ماہِ دسمبر اور جنوری میں دو پری پیر یٹری امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔ہماری کوشش تھی کہ طا لبات کو مصروفِ عمل رکھ کر اُن  کی ذہنی صلا حیت کامحا سبہ کیا جا سکے،اور بہترین نتا ئج حا صل کئے جا سکیں ۔ الحمد للہ  ہماری  یہ کوشش بارور ہوئیں۔ اور دوسرے پری پیر یٹری امتحان میں  بہترین نتا ئج حا صل ہوئے۔ ان طبا ع طالبات کو جنہوں نے خا طر خواہ کا میابی حا صل کی تھی، انہیں اراکینِ مشاورتی کمیٹی کے دستِ مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔جن میں نمرہ تکریم انور سلیم حبیب ، عفیرہ صنوبر عبد القا درجیلانی   کا مرس سالِ دوم سے، سراج النسا ء محمد فہیم آفریقہ سائنس سالِ دوم ، ہاجرہ انجم محمد غزالی ، نا فیہ ایس جے آرٹس سا لِ دوم سے تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...