’’بھارت بند‘‘مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا پردہ فاش کرے گا: راج ببر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 11:42 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنوء،10ستمبر(یو این آئی) اترپردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے دعوی کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی مخالفت میں پیر کو ہونے والا احتجاج'' بھارت بند'' مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسوں سے پردہ اٹھائے گا۔

مسٹر ببر نے اتوار کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بند کو کامیاب بنانے کے لئے تاجروں کی تنظیمیں اور ٹرانسپورٹروں سمیت دیگر بااثر طبقوں نے بھی اپنی حمایت دینے کا بھروسہ دیا ہے ۔ پارٹی کی ضلع اور شہر اکائی سے بند کو پر امن طریقے سے کرنے کو کہا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیوادل، مہیلا اور یوا کانگریس، این ایس یو آئی کے کارکنوں کو بند کو کامیاب بنانے کے لئے اقدام کرنے کو کہا ہے ۔ہر ایک ضلع میں ایک سینئر رہنما بطور سپروائزر موجود رہے گا جو بند کو منظم کرنے کاکام کریگا،تاجر، محنت کش، طالب علم اور کسانوں کی شراکت داری بند کو کامیاب بنانے میں اہم ہوگی۔

ریاستی صدر نے کہا کہ مرکز کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔پٹرول،ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے بڑھتی مہنگائی پر آگ میں تیل ڈالنے کا کام کیا ہے ۔بی جے پی کو اپنی اس منمانی کا خمیازہ اٹھانا پڑیگا، عوام اب مزید برداشت کرنے کے موڑ میں نہیں ہیں ۔ ببر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی کانگریس کو اس تحریک میں حمایت دے رہی ہیں ۔حکومت کے تاناشاہی رویہ سے عام شہری بری طرح سے پریشان ہے ،کانگریس پرامن تحریک میں ہی یقین رکھتی ہے اور اس بند سے بی جے پی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔

دوسری جانب ملک کے تمام لوگوں سے کل ہونے والے بھارت بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ ملک کے عوام اب اگر پیٹرول کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نہیں اترے تو ان کے استحصال کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام مہنگائی اور پیٹرول کی قیمت کی وجہ سے پریشان ہیں ، کسان ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سبب اپنی کھیتی نہیں کرپارہے ہیں، ملک میں چھوٹی صنعت تباہ ہوگئی ہے ، سب سے زیادہ روزگار دینے والا غیر منظم سیکٹر کی حالت دگرگوں ہیں، تعمیراتی سیکٹر پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں عوام تمام اشیاء آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے کراہ رہے ہیں اور حکومت اس سمت میں کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہے ۔مسٹر صدیقی نے الزام لگایا کہ اس کے برعکس حکومت سرمایہ داروں کی جیب بھر رہی ہے اور بینکوں کو منمانے طریقے سے لوگوں کے اکاؤنٹ سے پیسے کاٹنے کا اختیار دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کمیٹی نے ملک گیر سطح پر بھارت بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کی گھیرابندی کی جائے گی اور 10 ستمبر کو بھارت بند صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوگی تاکہ عام لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے تمام سماجی تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت بند کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں کیوں کہ حکومت کی پالیسی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کا سب سے اچھا موقع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لگاتار پیٹرول کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں اور اس کی قیمت 80روپے کے پار جاپہنچی ہے اور ڈیزل نے بھی تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ۔کانگریس کے رہنما ایڈوکیٹ سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی ا ور غلط طریقے سے نافذ کئے گئے اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ، جس کے نام پر نوٹ کی منسوخی کی گئی تھی ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا اور کچھ ہزار کروڑ روپے کو چھوڑ کر سارا پیسہ واپس آگیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ نوٹ کی منسوخی بی جے پی لیڈروں کے کالادھن کو سفید کرنے کا ذریعہ بنی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو:آر ایس ایس پرچارک تربیتی کیمپ میں امیت شاہ کی شرکت۔ سرخ دہشت گردی ، رام مندر، سبریملا اور انتخابات پر ہوئی خاص بات چیت

ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی مصروفیت کے باوجود بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے منگلورو میں آر ایس ایس ’ پرچارکوں‘ کے لئے منعقدہ 6 روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام سے ایک دن پہلے ’سنگھ نکیتن‘ میں پہنچ نے کے لئے وقت نکالااور تربیتی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔

جعلی ڈگری کے ذریعہ دہلی یونیورسٹی میں داخلے کا معاملہ ڈوسو صدر انکت اے بی وی پی سے برطرف

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جعلی ڈگری تنازعہ کی وجہ سے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) کے صدر انکت بسویا کو عہدہ سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی انکوائری مکمل ہونے تک تنظیم سے برطرف کردیا ہے۔

مختارعباس نقوی نے کیا ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہنر ہاٹ کا افتتاح

اقلیتی امورکے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہنرہاٹ کا افتتاح کیاہے۔جوکاریگروں اور دستکاروں کوبااختیار بنانے کے لیے ایک معتبربرانڈبن گیاہے۔ ہنرہاٹ کااہتمام14 نومبر سے 27 نومبر 2018 کے دوران کیا جارہا ...

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

گری راج سنگھ کے ہاتھوں ایم ایس ایم ای کے پویلین کاافتتاح

ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت گری راج سنگھ نے آج نئی دہلی میں 38 ویں بھارت۔بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) میں ایم ایس ایم ای کے پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ معیاری سازوسامان کی تیاری اور گاوؤں کی صنعتوں کی جامع ترقی ملک کی ترقی میں ...

ریرا صنعت میں مثبت تبدیلی پیدا کررہا ہے:ہردیپ سنگھ پوری 

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ریرا (آر ای آر اے) کے اس نئے دور میں ہم صنعت میں مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریرا کے نفاذ کے دوسرے سال میں مجھے خوشی ہے کہ 6 شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر تمام ...

بھٹکل میں والوو بس کی درخت سے ٹکر؛ ٹہنی گرکر بس کے اندر گھس گئی؛ایک کی موقع پر موت

مینگلور سے مسافروں کو بھر کر بھٹکل بس اسٹائنڈ پر اُتارنے کے بعد والوو بس کو  ڈپو میں لے جانے کے دوران  ساگر روڈ پر  واقع ایک درخت کی ٹہنی سے ٹکراجانے کے نتیجے میں  بس کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت پنچیّا مٹاپتی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

کل جمعہ کو کاروار میں ہوگا جائیداد کی رجسٹریشن اور اسٹامپنگ سہولیات سے لیس کاویری آن لائن خدمات کا افتتاح

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ محکمہ کے عوامی معاون منصوبے ’’کاویری آن لائن خدمات ‘‘ کا 16نومبر بروز جمعہ کو باقاعدگی کے ساتھ افتتاح کئے جانے کا ضلع نگراں کاروزیر اور وزیر برائے تحصیل آر وی دیش پانڈے نے اعلان کیا۔

مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملہ ؛ پیر کو سپریم کورٹ میں کرنل پروہیت کی عرضداشت پر سماعت متوقع، جمعیۃ علماء مداخلت کرنے تیار

مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر و دیگر بھگواء ملزمین کی جانب سے سرکاری گواہوں کی تفصیلات طلب کرنے والی عرضداشت کی آج قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے شدید مخالفت کی اور عدالت میں دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے ناموں ...

ٹھیک کہہ رہے ہیں آفریدی، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھالیں گے: آفریدی کی ٹویٹ پر راجناتھ سنگھ نے کیا اپنا ردعمل

کشمیر پر اپنی رائے رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیکھی تنقید کا شکار ہو رہے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان پر اب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آفریدی کے بیان پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو ...