اگلے تین ماہ میں تمام تعلقہ اسپتالوں میں ڈیالیسس سنٹر: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd March 2017, 10:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23/مارچ(ایس او نیوز) وزیر صحت رمیش کمار نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاست کے تمام تعلقہ جات میں اگلے تین ماہ کے دوران ڈیالیسس سنٹرس قائم کردئے جائیں گے۔وقفہئ سوالات میں جنتادل (ایس) کے کونا ریڈی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی اور عوامی اشتراک سے یہ ڈیالیسس سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں، اس کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جاچکے ہیں اور تین ماہ کی مدت میں حکومت اس پراجکٹ کو مکمل کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہاکہ نجی اور عوامی اشتراک سے محکمہ میں آنے والے 20 ضلع اسپتالوں اور تین جنرل اسپتالوں اور تمام تعلقہ مراکز میں یہ ڈیالیسس سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ ٹنڈر کے ذریعہ جن کا بھی انتخاب کیا جائے گا حکومت ان سے باضابطہ معاہدہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز کیلئے محکمہئ صحت کے پاس فنڈ دستیاب ہے، اور ساتھ ہی بعض تعلقہ جات میں مراکز کھولنے کیلئے کام بھی آگے بڑھایا جاچکا ہے۔اسی مقصد کے تحت حکومت نے نجی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سال کے دوران ہر ضلع اور ہر تعلق اسپتال میں دو ڈیالیسس سنٹرس قائم کرنے کی پہل کی گئی تھی۔آئندہ ہر ڈیالیسس سنٹر میں ڈیالیسس کی تین مشینیں مہیا کرائی جائیں گی۔ 2017-18 کے دوران 114 تعلقہ جات میں آنے والے پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں ڈیالیسس مراکز قائم کرکے ضروری مشینیں مہیا کرادی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ منگلور کے وینلاک اسپتال کو بنگلور کی اندرا گاندھی چلڈرنس اسپتال کے طرز پر ترقی دی جائے گی اور اسے صحت اطفال کا علاقائی مرکز بنایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے 2017-18کے بجٹ میں تین کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔ اس اسپتال کو بہتر بنانے کیلئے انہوں نے خود اس کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں ہر 30 ہزار کی آبادی کیلئے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کرنے کی ریاستی حکومت پابند ہے۔ وقفہئ سوالات میں بی ایس آر کانگریس کے پی راجو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل انڈیا میڈیکل کونسل کے ضوابط کے مطابق ہر 30ہزار کی آبادی کیلئے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر ضروری ہے۔ جہاں ضرورت پڑے وہاں 20 ہزار کی آبادی کیلئے بھی پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا جاسکتاہے۔انتہائی پسماندہ علاقوں میں موبائل کلینک قائم کئے جائیں گے، جس میں ایک ڈاکٹر، ایک نرس، ایک فار میسٹ اور ایک معاون متعین رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے ہی طے کیاہے کہ ریاست میں ہر پندرہ کلومیٹر کی مسافت پر ایک ایمبولنس تعینات کی جائے گی اور جان بچانے کیلئے ہر ایمبولنس میں ضروری عملہ ہمہ وقت متعین رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...