بی جے پی کے لیے کٹھن ہوتی ڈگر : انتخابی ریاستوں کے ووٹروں کو پیغام دے گی اپوزیشن کی آل پارٹی میٹنگ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 2:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے میں مصروف عمل سیاسی پارٹی 22 نومبر کو دارالحکومت میں اہم ملاقات کریں گی ۔ اس اجلاس میں حصہ لینے والے تمام اپوزیشن پارٹی نہ صرف 2019 میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت کریں گے بلکہ اس اجلاس کے ذریعے وہ انتخابی ریاستوں میں اپوزیشن اتحاد کا پیغام بھی دیں گی ۔ اپوزیشن پارٹیوں کی یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔اگرچہ ان پانچوں انتخابی ریاستوں میں بی جے پی اور کانگریس کی درمیان ہی سیدھی ٹکر نظر آرہی ہو؛ لیکن اس کے باوجود این ڈی اے کی مخالفت میں قائم اپوزیشن اتحاد ان ریاستوں کے ووٹرس کو یہ پیغام ضرور دینا چاہے گا کہ وہ آنے والے عام انتخابات میں این ڈی اے کے متبادل کے طور پر مضبوطی سے کھڑا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے دماغ میں اگلے سال ہونے والی بڑی جنگ (لوک سبھا انتخابات) ابھی سے ہے۔ ٹی ایم سی، ٹی ڈی پی، این سی، ڈی ایم، جے ڈی (ایس)، سی پی آئی، سی پی ایم، آپ، ایس پی، آر جے ڈی اور آر ایل ڈی جیسی جماعتیں ’’جمہوریت بچاؤ، ملک بچاؤ‘‘ کا مقصد لے کر ایک ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ ان تمام جماعتوں کا خیال ہے کہ بی جے پی ہی اہم حریف پارٹی ہے۔واضح ہو کہ قریب ایک سال پہلے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی پہل مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کی تھی۔ ممتا نے بی جے پی کے تمام مخالفین کو اس کے خلاف لڑنے کے مقصد سے ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کام کیا تھا۔ اس کے بعد ممتا کی اس مہم کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے اسے آگے بڑھایا۔ اب دونوں نمایاں ان مہم میں خصوصی معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ُ ٌیاکہ جمعرات کو ہونے والی اس میٹنگ میں دسمبر۔جنوری کے درمیان 4 بڑی ریلیاں منعقد کرنے کی حکمت عملی پر بحث ہو سکتی ہے. اگرچہ اپوزیشن کے تمام بڑے لیڈر اس میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں، لیکن اتنا صاف ہے کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گی. اس سے پہلے مایاوتی نے ابھی حال ہی میں چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی تھی.اگرچہ اس ملاقات کے بعد مایاوتی نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخابی میدان میں اکیلے ہی اترنے کا فیصلہ کیا. قیاس یہ بھی ہیں کہ بی ایس پی کی جانب اس میٹنگ میں مایاوتی ست?ش چندر مشرا کو حصہ لینے کے لئے بھیج سکتی ہیں. اسی اجلاس میں اپوزیشن 11 دسمبر سے شروع ہونے جا رہے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...