مہادائی مسئلے پر عنقریب کل جماعتی اجلاس: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ستمبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ مہادائی ٹریبونل کے قطعی فیصلے کی روشنی میں ریاستی حکومت کو جو موقف اپنا نا ہے اس پر تبادلۂ خیال کے لئے عنقریب کل جماعتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہادائی فیصلے کے سلسلے میں انہوں نے ماہرین قانون اور محکمۂ آبی وسائل کے اعلیٰ افسروں کی میٹنگ کی ہے اس میں مہادائی ٹریبونل کے فیصلے کا تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا۔ اور ریاستی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہو اس پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ ریاست میں سیلاب ، بارش ، اور زمین کھسکنے کے واقعات کے متاثر علاقوں کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کے افسروں سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نے کہاکہ افسروں سے گز ارش کی گئی ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ سیلاب زدہ علاقوں کی زیادہ سے زیادہ امداد متاثرین تک پہنچے۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 18ستمبر کو بنگلور آرہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد یہ ہے کہ بنگلور میں جنوبی ہند کے وزرائے اعلیٰ کی کانفرنس منعقد ہورہی ہے، ان کی آمد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر ریاستی حکومت کی طرف سے گزارش کی جائے گی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو مرکزی حکومت زیادہ سے زیادہ رقم مہیا کرائے تاکہ راحت کاری کے کاموں کو تیزی سے انجام تک پہنچایا جاسکے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔