تمام حزب اختلاف جماعتیں مل کر بی جے پی کوشکست دیں گی :راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd July 2018, 1:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی صدر راہل گاندھی نے 2019 کی حکمت عملی اور الیکشن جیتنے کے نکات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کے لوگوں نے مل کر بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دینے کے لئے واضح طور پر غور وخوض کیا ہے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں مل کر انہیں ہرائیں گی ۔ انتخابات کے لئے ہماری جمع تفریق صاف اور شفاف ہے۔ کانگریس پارٹی آج کے بھارت میں بہتری لائے گی اور نئے بھارت کی تعمیر کرے گی۔ دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے کہا کہ بہت کم وقت میں ہی ہم دوسری پارٹیوں کے ساتھ مل سکتے ہیں اور آنے والے انتخابات جیت سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہم اس نقصان کی تلافی کریں گے جو آر ایس ایس اور بی جے پی نے مل کر ملکی اداروں کو پہنچایا ہے، یہ کام صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ واضح ہو کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پارٹی صدر راہل گاندھی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ پارٹی کے لئے انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے بعد کے اتحاد پر سارے فیصلے لے سکتے ہیں۔ آج راہل گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ اس وقت کانگریس پارٹی کے لئے ووٹ کی بنیاد بڑھانا سب سے بڑے کاموں میں سے ایک ہے۔ ہمیں ہر پارلیمانی حلقہ میں جاکر ان لوگوں کو تلاش کرنا ہوگا جو ہمارے لئے ووٹ نہیں کرتے ہیں اور ان تک پہنچنے کے لئے ہمیں ایک حکمت عملی بنانی ہوگی، وہیں ان کا اعتماد دوبارہ جیتنے کے لئے کوشش کرنا ہو گی ۔وہیں کانگریس کے ترجمان سرجے والا نے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ آنے والے انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی ریاست کے مدنظر رکھتے ہوئے اتحادسازی کے لیے کام کرے گی ۔ ہر ریاست کی سیاسی حالات کے مطابق وہاں کی علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے فیصلہ کانگریس صدر راہل گاندھی کریں گے۔راہل گاندھی کے وزیر اعظم بننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی آنے والے ریاستوں کے انتخابات میں اور 2019 کے انتخابات کی جنگ لڑے گی۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی اگر آنے والے انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بنتی ہے تو اس وجہ سے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کے لئے راہل گاندھی ہی سپریم لیڈر کے طور پر سامنے ہوں گے۔ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی نام کی کوئی پارٹی نہیں بچی ہے اور 2014 کے بعد سے ہی یہ ’’مودی پارٹی ‘‘ہو گئی تھی۔ ہمیں لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ سارے لوگ ہی بی جے پی سے ترک تعلق قائم کرلیں گے اور صرف نریندر مودی اور امت شاہ ہی رہ جائیں گے۔ راہل کی قیادت میں پہلی بار توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے ساری پارٹیوں سے اتحاد کرنے اور راہل گاندھی کو اتحاد کا چہرہ بنانے پر زور دیا گیا۔ 2019 کو لے کر پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اتحاد کانکتہ پیش کیا ہے ۔سونیا گاندھی نے جہاں ہم فکر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنے کا اعلان کیا ہے وہیں چدمبرم نے اجلاس میں کہا ہے کہ اگر بڑا اتحاد ہوتا ہے تو یو پی اے 300 نشستیں جیت سکتی ہے۔ چدمبرم کا دعوی ہے کہ ملک کے 12 ریاست ایسی ہیں جہاں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔