ہمارا سارا لین دین قانون کے دائرہ میں : ڈی کے سریش

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th August 2017, 9:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:4/ اگست(ایس  او نیوز) ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش نے کہاکہ ان کے ٹھکانوں پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں کی کارروائی بہت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے ،اس کے باوجود بھی افسران غیر ضروری تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے خاندان کے سبھی معاملات اور لین دین قانون کے دائرہ میں ہیں افسران کی طرف سے جو بھی دستاویزات طلب کئے گئے وہ تمام مہیا کرائے جاچکے ہیں ، ان دستاویزات کا جائزہ لینے میں افسران غیر ضروری طور پر سستی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گجرات کے اراکین اسمبلی کے کرناٹک میں قیام کے بعد ہی انکم ٹیکس افسران کو خیال آیا کہ شیوکمار کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ گجرات کے اراکین اسمبلی شیوکمار کی رہائش گاہ اور دیگر مقامات پر چھاپوں کی وجہ سے پریشان ضرور ہوئے، لیکن وہ تمام کے تمام متحد ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...