ہمارے درمیان کوئی تنازعہ نہیں، سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے: نتیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:16 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ12جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بہار میں این ڈی اے کے رہنما نتیش کمار کا کہنا ہے کہ اتحاد میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ نتیش کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات کے سلسلے میں سیٹوں کو لے کر جو بھی قیاس لگائے جا رہے ہیں یہ لغو ہیں ۔ نتیش نے کہا کہ ہم لوگ ساتھ ہیں اور مل جل کر حکومت چلا رہے ہیں لیکن کیا آپ کو کوئی اختلاف یا حکومت چلانے میں مشکل دکھائی دے رہی ہے؟ نتیش نے کہا، جہاں تک سیٹوں کا تال میل ہے وہ انتخابات کے وقت پتہ چل جائے گا۔ نتیش نے کہا کہ میڈیا اس سلسلے میں قیاس لگانے کے لئے آزاد ہے۔ نتیش کے مطابق سیٹوں کے اوپر جو بھی بیان بازی ہوتی ہے وہ سب اپنے اشتہار کے لیے بولتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ پر نتیش نے کہا کہ فی الحال کوئی بات نہیں ہے تو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت کیا ہے ۔ نتیش کے مطابق حکام کی جس ٹیم نے حالات کا جائزہ لیا تھا اس نے ریاست کو 1700 کروڑ سے زیادہ کی رقم دینے کی سفارش کی جسے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نامنظور کر دیا۔ لیکن نتیش نے کہا کہ اب سب سے زیادہ سطح پر انہوں نے سب کے علم میں باتوں کو لا یا ہے اور امید کرتے ہیں کہ جلد اس سلسلے میں فیصلہ ہوگا ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...