آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے ''ریلی فار ریور'' مہم کی حمایت کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 10:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے عشاء فاؤنڈیشن کی طرف سے دریاؤں کو بچانے اور صاف رکھنے کے لئے چلائی جا رہی بیداری مہم ''ریلی فار ریور'' کی حمایت کی ہے۔بورڈ نے بیان جاری کر کہا ہے کہ دریاؤں کا تحفظ انسانی زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے اگر پانی اسی طرح آلودہ ہوتا رہا اورندیاں اسی طرح سوکھتی رہیں تو انسانی زندگی مشکل ہو جائے گی۔ بورڈ کے قومی جوائنٹ سیکرٹری حاجی سید سلمان چشتی نے کہا کہ اسلام نے آج سے تقریبا 1500 سال پہلے پانی کے تحفظ کے لئے ہدایت دی۔ اللہ کے رسول حضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ دریاؤں میں پیشاب ۔پاخانہ نہ کیاجائے اور ان میں گندگی نہ پھیلائی جائے۔ پانی کو محفوظ کیا جائے اور اس کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے۔ خودقرآن میں پانی کو لے کر کئی باتیں کہی گئیں ہیں اور پانی کو خدا کا تحفہ بتایا گیا ہے۔

انہوں نے جنگ کربلا کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کی پیاس کا ذکر تو سب کررہے ہیں آئیے ہم سب امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام پر مل دریاؤں کو آلودگی سے بچانے کا کام کریں اوران کو نئی زندگی دینے کے لئے آگے آئیں تاکہ امام حسین نے جس طرح ظلم کے خلاف اپنا سب کچھ لٹا کر فتح حاصل کی۔ ہم بھی انسانیت کے خلاف اس ظلم کو روکنے کے لئے آگے آئیں اور دریاؤں کے تحفظ کے اس تحریک کی حمایت کریں۔ یہاں ہمیں بس دریاؤں کو آلودگی سے بچانا ہے یہی ہمارا فرض ہے اور کربلا فرض سے نہ ڈگنے کا سبق ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...