کرناٹک کے ساحلی علاقہ میں فرقہ وارانہ فساد پر آل انڈیا ملی کونسل کا اظہار تشویش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2017, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍جولائی (ایس او نیوز) حال ہی میں کرناٹک کے ساحلی علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد پر آل انڈیا ملی کونسل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ملک اور ریاست کے موجودہ حالات پرغوروخوص کیلئے بنگلورومیں ملی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ کرناٹک کے ساحلی علاقہ بنٹوال میں حال ہی میں قتل کےواقعات اورفرقہ وارانہ فسادات پرایک جانب بی جے پی اورکانگریس کے درمیان سیاست، بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف ملی اور سماجی تنظیمیں تشویش کا اظہارکررہی ہیں۔

بنگلورومیں کرناٹک کے امیرشریعت مفتی اشرف علی کی صدارت میں آل انڈیا ملی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ ریاست کے امیر شریعت نے تمام طبقوں سے امن اوراتحاد برقراررکھنے کی اپیل کی۔ کرناٹک مسلم لیجسلیچرس فورم کے سکریٹری عبدالجبار نے اس موقع پر کہا کہ جگہ جگہ مختلف مذاہب کےنوجوانوں پرمشتمل امن اسکواڈ تشکیل دینےکی ضرورت ہے ۔ ان امن اسکواڈ کے قیام کیلئےمسلم طبقہ پہل کرے ۔ مذہب اسلام امن اورانسانیت کا درس دیتا ہے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، اسی لیے چند طاقتیں لوگوں کو مذہب اور فرقوں کی بنیاد پرتقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ خاص طور پراقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کواکسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کوچاہئے کہ وہ ایسی طاقتوں کےخلاف چوکنا رہیں۔

اجلاس میں ڈاکٹرمنظورعالم نے کہا کہ مختلف طبقوں میں اتحاد کومضبوط کرنے اوراقلیتوں کے مسائل کواُجاگر کرنے کیلئے اسی ماہ کی 30 تاریخ کو ملی کونسل کے تحت قومی کنونشن منعقد ہو رہا ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والے اس کنونشن کا عنوان ’ دستور بچاؤ ۔ ملک بناؤ ‘ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...