ہانگل میں گنیش فیسٹول کے دوران ہوئے تشدد کے بعد گرفتار سبھی ملزمین ضمانت پر رِہا؛ اے پی سی آر نے فراہم کی تھی قانونی امداد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2018, 12:23 AM | ریاستی خبریں |

ہاویری یکم اکتوبر  (ایس او نیوز)  ضلع ہاویری کے ہانگل میں گنیش فیسٹول کے دوران  تشدد کے جو واقعات پیش آئے تھے، اُس میں  پولس نے 14 مسلمانوں سمیت 22 لوگوں کو گرفتار کیا تھا، جنہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

مسلم نوجوانوں کی رہائی کے لئے  اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے مکمل قانونی امداد فراہم کی گئی تھی اور ہانگل کے اے پی سی آر کے  سکریٹری ایڈوکیٹ یاسر عرفات سمیت دیگر وُکلاء ابتدا سے ہی ان  کی رہائی کے لئے کوشش کررہے تھے۔

ہاویری کے ضلعی جیل سے رہائی کے موقع پر اے پی سی آر کرناٹک چاپٹر کے  جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد سمیت بنگلور سے محمد فضل صاحب بھی  موجود تھے، جبکہ رہائی پانے والے لوگوں کے رشتہ دار اور دوست احباب بھی کافی تعداد میں جیل سے باہر اُن کے استقبال کے لئے آئے ہوئے  تھے

اے پی سی آر وفد کا ہیرور دورہ 
ایڈوکیٹ نیاز احمد کی قیادت میں اے پی سی آر کے وفد نے سنیچر کو تشدد سے  متاثرہ ہیرور کا دورہ کیا اور پولس انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یہاں کی مسجد کا بھی معائنہ کیا۔ بعد میں مبینہ پولس اہلکاروں کے ذریعے زخمی ہونے والی ایک حاملہ خاتون  کو مالی امداد پیش کی۔

تشدد سے متاثرہ علاقہ میں مسلمانوں میں  نہایت خوف وہراس پایا جارہا تھا ، مگر اے پی سی آر کے جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد نے مقامی مسلمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے  اُنہیں یقین دلایا کہ اُنہیں ڈرنے کی قطعی   ضرورت نہیں ہے،   اے پی سی آر کی جانب سے اُنہیں  مکمل قا نونی امداد فراہم   کی جائے گی۔ انہوں نے مسلمانوں کو اے پی سی آر کا تعارف پیش کراتے ہوئے کہا کہ  قانونی ماہرین پر مشتمل یہ ٹیم غریب اور بے قصور لوگوں کی رہائی کے لئے  متحرک ہوکر کام کرتی ہے۔ 

خیال رہے کہ ہانگل کے ایک قصبہ ہیرور میں  18ستمبر کو گنیش تہوار کے موقع پر پتھرائو کے بعد تشدد کی واردات پیش آئی تھی جس کے بعدمبینہ طور پر  پولس نے کئی ایک گھروں میں گھس کر لوگوں کی بری طرح پیٹائی کرتے ہوئے اُنہیں جیلوں میں بند کردیا تھا۔ اس تعلق سے گھروالوں نے الزام لگایا تھا کہ پولس نے کئی ایک خواتین کی بھی بری طرح پیٹائی کی  ہے  جس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، زخمیوں کو ہاویری سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ میڈیا کے ذریعے واقعے کی اطلاع ملتے ہی  بنگلور سے اے پی سی آر کی ایک ٹیم نے  ہاویری پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی تھی اور جیل میں جاکر گرفتار کئے گئے لوگوں سے بھی بات چیت کرنے کے بعد اُنہیں یقین دلایا تھا کہ اُنہیں مکمل طور پر قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ ٹیم نے  بعد میں ضلع کے ایس پی سے بھی ملاقات کی تھی اوربے قصور مسلمانوں کی گرفتاری نیز  خواتین بالخصوص  حاملہ خاتون پر پولس کی بربریت پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے خاطی پولس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔بہرحال  سبھی گرفتارشدگان  کی ضمانت پر رہائی کے بعد علاقہ کے مسلمانوں نے اطمینان کی سانس لی ہے اور اے پی سی آر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Maqbooliya Noorani Jamia Masjid Hirur in Hangal.

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...