کاتالونیا حملے کے تمام 14متاثرین اور حملہ آوروں کی شناخت مکمل

Source: S.O. News Service | Published on 21st August 2017, 11:00 PM | عالمی خبریں |

بارسلونا،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ انہوں نے کاتالونیا کے خونریز حملے کا شکار ہونے والے تمام 14متاثرین اور اس حملے میں ملوث دہشت گردانہ گروپ کے ارکان کی شناخت مکمل کر لی ہے۔ حکام کے مطابق 12افراد پر مشتمل اس دہشت گردانہ سیل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس 22سالہ مراکشی شخص یونس ابو یعقوب کی تلاش بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ شبہ ہے کہ وہ گاڑی ابو یعقوب چلا رہا تھا جو بارسلونا حملے میں استعمال ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ ابو یعقوب اسپین سے نکل چکا ہو۔ پولیس کے مطابق 12افراد پر مشتمل مذکورہ دہشت گردانہ سیل میں بعض ٹین ایجر بھی شامل ہیں جبکہ 40سالہ امام عبدالباقی الستی بھی اس کا حصہ ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسی نے حملہ آوروں کو شدت پسندی پر مائل کیا تھا۔ الستی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بدھ کے روز ایک مکان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...