قانون ساز کونسل کی تمام 13 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب تقریبا طے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی قانون ساز کونسل کی تمام 13 سیٹوں کے لئے بلامقابلہ انتخاب تقریبا طے مانا جا رہا ہے۔ پیر کو نامزدگی کے آخری دن تک ہر سیٹ پر ایک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے ۔ قانون ساز کونسل انتخابات کے ریٹرننگ افسر اشوک کمار چوبے نے بتایا کہ ایوان بالا کی 13 نشستوں کے لئے اتنے ہی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے ۔حال میں اختتام پذیرراجیہ سبھا کے انتخابات کے برعکس قانون ساز کونسل انتخابات میں تمام 13 سیٹوں پر بلامقابلہ الیکشن طے ہو گیا ہے۔ ووٹنگ کے لئے 26 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چوبے نے بتایا کہ 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ ایک اور امیدوار نے 12 اپریل کو فارم بھرا تھا۔ داخل کئے گئے تمام نامزدگی کاغذات کی جانچ کل ہوگی۔ غور طلب ہے کہ قانون ساز کونسل ممبر اور سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور بی جے پی حکومت کے وزراء مہندر سنگھ اور محسن رضا سمیت 13 ارکان کی مدت آئندہ پانچ مئی کو ختم ہو رہی ہے۔جو 13 نشستیں خالی ہوں گی ان میں سات سپا کی، دو دو بی جے پی اور بی ایس پی کی اور ایک راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کی ہے۔ ان میں ایک نشست سابق وزیر امبیکا چودھری کی بھی ہے۔ جو ان کے ایس پی سے بی ایس پی میں جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ایس پی صدر اکھلیش کے علاوہ پارٹی کے قومی سکریٹری راجندر چودھری، ایس پی ریاستی صدر نریش بہترین، عمر علی خاں،مدھو گپتا، رام سکل گوجر اور وجے یادو کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس پی کے وجے پرتاپ اور سنیل کمار چتوڑ اور آر ایل ڈی کے واحد رکن چودھری مشتاق کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے ۔ ایک امیدوار کو جتانے کے لئے پہلی ترجیح کے 29 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔ ریاست سے راجیہ سبھا کی 10 سیٹوں پر گزشتہ ماہ ہوئے انتخابات میں نو سیٹیں جیتنے والی بی جے پی ریاست کی 403 رکنی اسمبلی میں 324 اراکین اسمبلی کے دم پر کم از کم 11 نشستیں آسانی سے جیت سکتی ہے۔ بی جے پی نے ان میں سے ایک نشست اپنی اتحادی پارٹی ’ اپنا دل‘ کو دی ہے۔ بی جے پی نے وزیر مہندر سنگھ اور محسن رضا کے علاوہ ڈاکٹر سروجنی اگروال، بکل نواب، یشونت سنگھ، جے ویر سنگھ، ودیا سونکر، وجے بہادر پاٹھک، اشوک کٹاریا اور اشوک دھون کو بھی امیدوار بنایا ہے۔ گیارہویں سیٹ پر اپنا د ل آشیش سنگھ پٹیل نے نامزدگی داخل کی ہے ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...