علیم الدین این ایس یو آئی کے صوبائی نائب صدر مقرر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th August 2017, 11:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)جے این یو میں این ایس یو آئی(کانگریس کی طلبہ ونگ) کے مختلف عہدوں پر ہونے والے انتخاب میں علیم الدین نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ یونیورسٹی کو ایک ریاست کادرجہ حاصل ہونے کی وجہ سے علیم الدین کو صوبائی نائب صدرکا مقام ملا ہے ۔ واضح رہے کہ طلبا کے درمیان کے یہ عمومی انتخاب نہیں ہوتاہے ، بلکہ منتخب طلبا باضابطہ الیکشن سسٹم سے پارٹی کے دیگر عہدے داروں کا انتخاب کرتے ہیں۔اس عہد ہ پر کامیاب ہونے سے قبل علیم الدین صوبائی جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ ان کی فعالیت کو دیکھتے ہوئے اس سال انھیں نائب صدر منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر علیم الدین نے کہاکہ دیگر طلبا تنظیموں کی طرح فقط یونیورسٹیوں میں کامیابی ہمار امقصد نہیں ہے ، بلکہ طلبا کے حقوق کی لڑائی ہم وہاں بھی لڑتے ہیں ، جہاں طلبا ونگ کا الیکشن نہیں ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ این ایس یو آئی دنیا کی سب سے بڑی جمہوری طلبا تنظیم ہے اور اس تنظیم نے ملک گیر سطح پر ہمیشہ طلبا کے حقوق کی بحالی کے لیے لڑائی لڑی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ این ایس یو آئی کے جذبے ولگن کو دیکھتے ہوئے جے این یو میں طلبا کا رجحان اس تنظیم کی طرف بڑھ رہاہے۔جیت کے جشن میں این ایس یو آئی کے قومی صدر فیروز خان نے شرکت کرتے علیم الدین کو مبارکباد دی اور کئی نئی ذمہ داریاں بھی سونپیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...