الجیریا کافوجی طیارہ تباہ۔257افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th April 2018, 12:07 PM | عالمی خبریں |

الجیئرز،11اپریل (یو این آئی) الجیریا کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت الجیئرز کے قریب آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے اس پر سوار 250سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک شدگان میں مغربی سہارا کے پولی ساریو تحریک آزادی کے ارکان بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق الجیئرز کے جنوب مغرب میں واقع ہوائی اڈے کے پاس یہ حادثہ ہوا۔ ٹیلی فوٹیج میں جائے حادثہ پر دھنوئیں اور طیارے کے جلتے ہوئے ملبے کے چاروں طرف لوگوں کی بھیڑ نظر آئی۔ جائے حادثہ پر راحت کام شروع ہوگیا ہے ۔یہ طیارہ روسی ساخت کا تھا۔ مقامی میڈیاکے مطابق حادثہ میں257مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔ الجیریا کی برسراقتدار ایف ایل این پارٹی کے ایک رکن نے ایک نجی ٹی وی چینل انہار کو بتایا کہ مہلوکین میں پولی ساریو کے 26ارکان شامل ہیں۔ یہ گروپ جسے الجیریا کی حمایت حاصل ہے ۔ پڑوسی مغربی سہارا کی آزادی کے لیے برسرپیکار ہے ۔ واضح رہے کہ مغربی سہارا کے اس علاقے پر مراقش بھی عرصے دعویٰ پیش کرتا رہا ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ فوجی طیارہ مغربی سہارا اور الجیریا کی سرحد پر واقع تندوف کی طرف جارہا تھا لیکن اڑان بھرتے ہی ہوائی اڈے کی حدود کے قریب ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔یہ اطلاع فوجی ذرائع نے دی۔تندوف میں مغربی سہارا سے آئے ہوئے ہزاروں پناہ گزین مقیم ہیں جن میں سے بہت سے پولی ساریو کے حامی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...