صومالیہ میں الشباب کا کمانڈر مارا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:39 PM | عالمی خبریں |

موغادیشو،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صومالیہ میں امریکی فوج کی طرف سے رواں ہفتے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں شدت پسند گروپ الشباب کے ایک سابق کمانڈر سمیت چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ صومالی فوج کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں زیریں جبا کے علاقے میں کنجاران کے گاؤں میں کی گئی ہیں۔صومالی فوج کے ذرائع نے سابق عسکریت پسند کمانڈر کی شناخت بشیر ڈہری کے نام سے کی ہے جو زیریں جبا کے علاقے میں الشباب کی ملیشیا کا نائب کمانڈر تھا۔بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں وہ کسماؤ کے مغرب میں واقع الشباب کے زیر کنٹرول علاقے میں سرگرم تھا تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ وہ اس دہشت گرد گروپ میں کس سطح پر کام کر رہا تھا۔افریقہ کے لیے امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ان چاروں مشتبہ دہشت گردوں کو اپنے دفاع میں کی جانی والے فضائی کارروائیوں میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب انتہا پسندوں نے کسماؤ کے ساحلی شہر کے باہر صومالیہ کے فوجیوں اور ان کے امریکی مشیروں پر حملہ کیا۔یہ فضائی کارروائیاں ان علاقوں میں کی گئیں جہاں صومالی اور افریقی یونین کے دستے جنہیں امریکی اہلکاروں کی مدد حاصل ہے، انتہاپسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔افریقہ کے لیے امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کردار صرف مشاورت فراہم کرنے تک محدود ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔