اتحادی فوج کی بمباری سے حوثی فیلڈ کمانڈر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 1:04 PM | عالمی خبریں |

صنعاء ،18؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کی شمالی گورنری صعدہ میں عرب اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر ہلاک اور متعدد جنگجو زخمی ہو گئے۔یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ صعدہ گورنری میں منگل کے روز اتحادی فوج کے فضائی حملے میں حوثی کمانڈر ناصر القوبری اور اس کے متعدد ساتھی ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق صعدہ گورنری کو حوثی باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ حالیہ ایام میں اس گورنری میں بڑی تعداد میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں کی جانے والی کارروائیوں میں لبنانی حزب اللہ اور ایرانی فوج کے عسکری ماہرین بھی مارے گئے۔ یمنی فوج نے صعدہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے پانچ اطراف سے ’سانپ کا سر کاٹنا‘ کے عنوان سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے صعدہ میں ساقین ڈاریکٹوریٹ میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے 20 جنگجوؤں کو دفن کیا ہے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ساقین کے فوط قصبے میں بیس حوثی باغیوں کی لاشیں ایک ساتھ دفن کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔