بھٹکل الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سیرت النبی ؐاور مسلم سائنسدان پر کوئز مقابلہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st January 2018, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:31/ جنوری (ایس اؤنیوز)الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن بھٹکل کے زیر اہتمام بھٹکل ، مرڈیشور اور منکی اسپورٹس سنٹروں کے مابین ’’سیرت النبی ﷺ اور مسلم سائنس دان‘‘کے موضوع پر 2روزہ اوپن اسلامک کوئز مسابقہ 1اور2فروری 2018بروز جمعرات و جمعہ کو ہاؤسنگ کالونی کے ایچ بی میدان میں انعقاد کئےجانےکی منتظمین کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے ۔

الفلاح یوتھ سروس آرگنائزیشن کے سرپرست اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے مسابقہ میں اے جے اکیڈمی کے ڈائرکٹراور نیوکلئیر فزکس کے ماہر پروفیسر محمد عبداللہ جاوید،مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی ، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی مختلف نشستوں میں مہمان خصوصی ہونگے۔

دوروزہ چلنے والے مسابقہ کو چار نشستوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی نشست یکم فروری بروز جمعرات کی شام 5بجے اور دوسری نشست 45-08سے شروع ہوگی۔ جب کہ تیسری نشست کا آغاز 2فروری بروزجمعہ شام 5بجے ہوگا تو آخری نشست اور انعامی تقریب کا اہتمام 45-08کو ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...