سیلاب متاثرہ کیرالہ کی مدد کے لیے اکھلیش یادونے کی جذباتی اپیل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 12:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کیرالہ اب صدی کی سب سے بڑی تباہی کا شکار ہے۔گزشتہ 100 سالوں میں کیرل نے ایسی تباہی نہیں دیکھی تھی، جس کی مار ابھی وہ جھیل رہا ہے۔ سیلاب سے تباہ کیرالہ اور وہاں کے لوگوں کے لئے چاروں طرف سے مدد کے ہاتھ اٹھ رہے ہیں۔

ریاستوں سے لے کر لوگ ذاتی طور پر کیرالہ کو سیلاب کے قہر سے نکالنے کے لئے مدد کر رہے ہیں اور اپنی طرف سے عطیہ دے رہے ہیں۔تاکہ وہاں کے لوگوں کی زندگی کو محفوظ کیا جا سکے ۔اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی کیرالہ میں سیلاب زدگان کے لئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ساتھ ہی اکھلیش نے کیرل میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے انفرادی طورپرعطیہ دینے کی بات بھی کہی۔

کیرالہ میں بارش کے بعد سیلاب کی شدت سے نبردآزما لوگوں کی مدد کے لئے اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا۔اکھلیش یادو نے لکھا کہ میں دل سے کیرالہ کے لوگوں کے پاس ہوں۔میں نے اور میری بیوی نے کیرل میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے ذاتی طور پر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اگر آپ بھی ان کی مدد کر سکتے ہیں، تو براہ مہربانی اپنا تعاون ضرورپیش کریں۔ ان لوگوں کو یاد رکھیں جو کھو گئے اور کیرالا شہریوں کے لئے دعا کریں جو اب بھی اس سے متاثر ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...