بی جے پی کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا اثر گجرات انتخابات کے نتائج میں نظر آئے گا: اکھلیش یادو 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 1:16 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤاحمدآباد ،10؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے تاجروں پر کافی برا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان مخالف اور تاجر مخالف پالیسیوں کی وجہ سے بی جے پی کا گراف نیچے آتا جا رہا ہے۔ بھارت کی معیشت مسلسل نیچے گرتی جا رہی ہے اور ملک کا تاجر طبقہ پریشان ہے۔ اکھلیش نے دعوی کیا کہ بی جے پی کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا واضح اثر گجرات انتخابات کے نتائج میں نظر آئے گا اور اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوام نے بی جے پی کے خلاف اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ اکھلیش یادو نے یو پی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ بی جے پی نے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی ، انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو پیمانہ بنایا جا رہا ہے، تو بی جے پی کے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کی کارکردگی کا بھی اندازہ کرنا چاہئے۔ اکھلیش یادو نے واضح طور پر کہا کہ بی جے پی کو جھوٹی مسرتوں پر فخر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اکھلیش یادو نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یوپی میں قانون و انتظام کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ جو کہ بیحد تشویشناک امر ہے ۔ انہوں نے متھرا اور سیتاپور کے واقعہ کا حوالہ کر کہا کہ ریاست میں تو بر سرا قتدار طبقہ یہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے جانے کا سوانگ رچاتے ہیں ؛ لیکن حقیقت حال کچھ اور ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سماجوادی پارٹی ہمیشہ تاجروں کے ساتھ ان کے مفادات کی شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔اس سے پہلے تاجر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ تاجر اور کاروباری ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ لیکن ریاستی وزیر اعلی بیرون ملک کے صنعت کاروں کو ریاست میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں جو کہ ایک واضح نفاق ہے ۔ گجرات انتخابات پر رام گوپال نے دعوی کیا کہ بی جے پی وہاں ذلت آمیز شکست کا ذائقہ چکھنے جا رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔