ملائم سنگھ کا آشیرواد برقرار،’بناوٹی‘ سماج وادیوں سے خبردار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 11:02 AM | ملکی خبریں |

لکھنو23/ستمبر (ایجنسی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو آج والد ملائم سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ پارٹی کی ریاستی کانفرنس کی افتتاحی تقریر میں اکھلیش نے غمگین لہجہ میں کہا کہ نیتاجی میرے والد ہیں۔ ان کے آشیرواد سے ہم لوگ آگے بڑھیں گے ۔ ہم آپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان کا آشیرواد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔ نیتاجی نے پارٹی ہی نہیں سماج واد کو بھی آگے بڑھایا ہے۔ انھوں نے کہاکہ نیتاجی کو کوئی نہیں چھوڑ سکتا ۔ نیتاجی ہم سب کے ہیں۔ اکھلیش نے اپنے حامیوں کو ’بناوٹی سماج وادیوں‘ کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ پارٹی کی اعلیٰ صفوں میں کوئی نئی تلخی پیدا کی جاسکتی ہے۔ سابق چیف منسٹر نے پارٹی ارکان سے کہاکہ وہ گورکھپور اور پھولپور میں لوک سبھا ضمنی چناؤ سے قبل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ یہ نشستیں چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور اُن کے نائب کیشو پرساد موریا نے خالی کی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بناوٹی عناصر نے سماج وادی تحریک کو ماضی میں بھی کئی مرتبہ روکا ہے۔ وہ ایک سازش میں کامیاب ہوگئے جس کے نتیجہ میں ہم ریاست میں حکومت تشکیل نہیں دے پائے۔ اکھلیش کا یہ ریمارک اُن کے چچا اور ایس پی لیڈر شیوپال یادو اور اُن کے حامیوں پر درپردہ حملہ ہے۔ شیوپال اور اکھلیش ملائم سنگھ کی قائم کردہ پارٹی میں بالادستی کی لڑائی میں اُلجھ گئے ہیں۔ آج کے کنونشن میں سینئر پارٹی قائدین رام گوپال یادو، اعظم خان، رام گووند چودھری اور ریاست بھر سے زائداز 15,000 ورکرس شریک ہوئے۔ ملائم اور شیوپال کی غیر حاضری نمایاں طور پر محسوس کی گئی۔ اکھلیش نے کہاکہ ان کے دور وزارت اعلیٰ میں کئے گئے کاموں کے تعلق سے قرطاس ابیض جاری کیا گیاجو جھوٹا ہے ۔ قرطاس ابیض کے ایک ایک نکات کا جواب دیا گیا۔ بی جے پی حکومت ترقی کی دشمن ہے ۔ایس پی حکومت کے دوران ہوئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے اکھیلیش نے کہاکہ ان کے دور میں آگرہ ۔لکھنو ایکسپریس وے صرف 23مہینہ میں بن کر تیار ہوگیا۔ آٹھ گھنٹے کی مسافت تین ،پونے تین گھنٹے میں طے ہورہی ہے ۔

نامور وکیلوں کی من مانی فیس : لا کمیشن چیرمین

 صدرنشین لا کمیشن نے آج کہاکہ ہندوستانی قانونی نظام اِس قدر پیچیدہ اور مہنگا ہے کہ یہ غریب لوگوں کی دسترس سے دور ہوچلا ہے، حتیٰ کہ وہ خود بھی ’’بڑے وکیلوں‘‘ کی خدمات سے استفادہ ک ے متحمل نہیں ہوں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ ڈی ایس چوہان نے کہاکہ نامور وکیلوں کی فیس غیرمعمولی ہوگئی ہے۔ جس کے عام لوگ متحمل نہیں ہوسکتے۔ اُنھوں نے مقامی عدالتوں میں علاقائی زبان استعمال کرنے کی وکالت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...