اگر اکھلیش۔مایا پہل نہیں کریں گے تو کانگریس اکیلے الیکشن لڑے گی، بی جے پی کوہرانے کے لیے ساتھ آناضروری، راج ببرکاسخت رخ،ریزرویشن مسئلے پر حکومت کوگھیرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2019, 12:07 AM | ملکی خبریں |

الہ آباد7جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے غریب اعلی ٰذات کو دس فیصد ریزرویشن دیئے جانے کے مودی حکومت کی تجویز پر یوپی کانگریس کے صدر راج ببر نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی بھی اس کی حمایت میں ہے۔

ان کے مطابق کانگریس خود بھی پسماندہ اعلی ذات کوریزرویشن کے دائرے میں لانا چاہتی تھی، لیکن کئی وجوہات سے یہ ممکن نہیں ہو سکا تھا۔اگرچہ راج ببر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں اعلی ذات کو ریزرویشن کا یہ فیصلہ بھی مودی حکومت کی جملے بازی نہ ثابت ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی نے 2014 کے انتخابات کے وقت جو بھی وعدے کیے تھے، وہ تمام جملے بازی ہی ثابت ہوئے ہیں، ایسے میں مدت کے آخری وقت میں اس طرح کی تجویز صرف سیاسی فوائد کے لیے ہوسکتی ہے اور دوسرے وعدوں کی طرح جملے بازی ہی ثابت ہو سکتا ہے۔راج ببر کے مطابق مودی حکومت کے اس فیصلے سے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

یوپی میں سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی کی طرف سے آج کی گئی مشترکہ پریس کانفرنس اور اتحاد سے کانگریس کوالگ رکھے جانے کے فیصلے پر راج ببر نے کہا کہ الگ الگ لڑنے سے بی جے پی کو فائدہ ہو سکتا ہے، لہٰذا اگر بی جے پی کو ہرانا ہے تو سب کو ساتھ مل کررہناہوگا۔ان کے مطابق اکھلیش یامایاوتی نے ابھی تک اتحاد کو لے کر کانگریس پارٹی سے کوئی بات تک نہیں کی ہے۔اگریہ دونوں خود کانگریس سے بات نہیں کرتے ہیں، تو ان کی پارٹی اپنی طرف سے بات چیت کی کوئی پہل نہیں کرے گی اور اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس پی بی ایس پی اگر کانگریس کے ساتھ ملے ہوتے تو گزشتہ ماہ ہوئے تین ریاستوں کے انتخابات میں بی جے پی کو اور کراری شکست کاسامناکرنا پڑتا۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...