مودی کو اس بار صفر کر دے گی عوام: اکھلیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:31 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش میں ہیں، اس دوران وہ عوامی جلسوں سے خطاب کر کے حزب اختلاف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دریں اثنا ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بغیر نام لئے ان پر حملہ کیا ہے۔

اکھلیش نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’ضمنی انتخابات میں ملی منہ توڑ شکست اور آئندہ انتخابات میں ہونے والی ہار کے ڈر سے ملک کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگ اپنے جلسوں میں غلط بیانیاں کر کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔‘‘

اکھلیش یادو نے اشاروں اشاروں میں وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے مزید کہا ’’اب عوام ان کے سراب اور جھوٹ کو پہچان گئے ہیں۔ ایسے بیانات ان کے اندر کی بے چینی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس بار یو پی ان کو صفر کر دے گا۔‘‘

اس سے قبل پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر نام لئے سماجوادی پارٹی پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ خاندان کی سیاست کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...