اکھلیش نے ممتا بنرجی کی حمایت کی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 9:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ایس پی صدر اکھلیش یادو نے چٹ فنڈ گھوٹالے میں کولکاتہ پولیس کمشنر سے پوچھ گچھ کرنے کی سی بی آئی کی کوشش کے خلاف دھرنے پر بیٹھیں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے۔اکھلیش نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی حکومت کی استحصالی پالیسیوں اور سی بی آئی کے کھلے عام سیاسی غلط استعمال کی وجہ سے جس طرح ملک، آئین اور عوام کی آزادی خطرے میں ہے، اس کے خلاف ممتا بنرجی جی کے دھرنے کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج اگلے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ملک بھر میں حزب اختلاف اور عوام متحد ہے۔غورطلب ہے کہ شاردا پونجی گھوٹالہ معاملے میں کولکاتہ پولیس کمشنر سے پوچھ گچھ کرنے پہنچے سی بی آئی کی ایک ٹیم کو دروازے پر ہی روک دیا تھا اور اسے حراست میں لینے کے بعد چھوڑاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...