اکبرالدین اویسی کی جان کو پھر سے خطرہ- کہا قتل کے لئے حیدرآباد آئے ہیں 11 لوگ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 12th November 2018, 1:29 PM | ملکی خبریں |

حیدر آباد؛ ١۲ نومبر﴿ایس او نیوز﴾اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبرالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کی مختلف ریاستوں سے 11 لوگ ان کے ’قتل کے لئے‘ حیدرآباد آئے ہیں۔ اکبرالدین نے ہفتہ کے روز ایک عوامی اجلاس میں شرکت کی اور عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’دھمکی والے‘ خط ملے ہیں اور کچھ لوگوں نے انہیں فون کرکے کہا ہے کہ وہ ان کا قتل کر دیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبرپارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خبریں ملی ہیں کہ بنارس، الہ آباد اور کرناٹک سے 11 لوگ انہیں مارنے کی لئے شہر  حیدرآباد میں داخل ہوئے ہیں۔

سات دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چندریانگٹا سیٹ سے انتخابات لڑ رہے اکبرالدین نے کہا، ’’ میں مرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں اپنے سینے پر گولی کھانے کو تیار ہوں، لیکن پیٹھ پر نہیں‘‘۔ اویسی نے 30 اپریل 2011 کے اس واقعہ کو یاد کیا جب ایک گروپ نے بارکاس میں ایم آئی ایم دفتر کے پاس تیز ہتھیاروں کے ساتھ ان پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تین گولیاں لگنے پر بھی وہ زندہ بچ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’تین گولیاں لگنے کے باوجود میں نہیں مرا۔ کیا آپ کی گولیاں مجھے مار پائیں گی؟‘‘۔

وہیں، اکبرالدین کے دعویٰ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ انہیں اس سے متعلق اب تک کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ، ’’ انتخابات لڑنے والے تمام امیدواروں کو پختہ سکیورٹی مہیا کرائی گئی ہے۔ ہم اس کام میں لگے ہوئے ہیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...