بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں پی یوطلبا کے لئے اسٹم 18فسٹ کا انعقاد :طلبا میں مسابقاتی جذبے کا ہونا لازمی :میجر ڈاکٹر  محمد زبیر کولا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th November 2018, 9:14 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:5؍نومبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ایند مینجمنٹ بھٹکل کے زیراہتمام پی یوسی طلبا و طالبات کے لئے ایک روزہ قابلیتی فسٹ ’’اسٹم 18‘‘کا  بروز پیر 5نومبر 2018کی صبح انجمن ایگزکیٹیو ممبر،میجرڈاکٹر محمد زبیر کولا کے ہاتھوں فسٹ کے لوگو کا اجراءکے ساتھ شاندارافتتاح عمل میں آیا ۔

فسٹ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے  پی یو کالجوں کے 300طلبا نے چار مختلف قسم کے ایونٹس میں حصہ لیا۔فسٹ کے کوآرڈینیٹر کلیم الدین نے فسٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ فسٹ میں طلبا کی ذہنیت کو سامنے رکھتے ہوئے فزکس، کیمسٹری ، بائیولوجی اور حساب پر مشتمل الگ الگ مقابلہ جات رکھے گئے ہیں۔ فسٹ کا مقصد صرف یہ ہےکہ طلبا کی مخفی صلاحیتیوں کو  اجاگر کرنا ہے۔ فسٹ کے مقابلہ جات میں انعام تافتگان طلبا کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

ماڈل ایکسپو: اول:ششی دھر نائک اینڈ ٹیم ، ایس ایم وی پی یوکالج سرسی ۔ دوم :انّییا اینڈ ٹیم ، ایم ای ایس چئتنیا کالج سرسی ۔ سوم:ساحل ایس گویکر اینڈ ٹیم ،سدھارتھ پی یوکالج بھٹکل

راوین کلا: اول: پردیوتھ ہیگڈے ،ایم ای ایس چئتنیا کالج سرسی۔ دوم: فاطمہ انس ، انجمن پی یوکالج فار گرلس بھٹکل

ٹک روڈیز: عائشہ شازم اور نہرین ،انجمن پی یوکالج فارگرلس بھٹکل ۔ دوم: ایام اسماعیل اور نہیہ ناز ، انجمن بھٹکل ۔ سوم:جسیکا پنٹو اور طیب مومن ،آنند آشرم پی یوکالج بھٹکل

پیریٹ: اول :اسحق ایم ایچ اور روہیت ،ایس وی پی یوکالج گنگولی ۔ دوم: عائشہ صدیقہ اور حنا قاضیہ ،انجمن پی یو کالج فارگرلس بھٹکل ۔ سوم : سوتیک اور نتیش ، ایم ای ایس چئتنیا سرسی۔

افتتاحی تقریب میں  مہمان خصوصی میجر ڈاکٹر محمد زبیر کولا نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج میں اپنے دو اساتذہ  کرام سید عبدالرحمن باطن اور ابوبکر قاسمجی کی موجودگی میں  آپ سے مخاطب ہوں ،آج جو کچھ بھی ہوں انہی اساتذہ کی مرہون منت ہوں میں ان کا شکریہ اداکرتاہوں۔ یہ سب اس  لئے بتایا کہ موجودہ دور کے طلبا بھی اپنے اساتذہ کا احترام کریں۔ انہوں نے جدید دنیا میں طلبا کے رول پر بات کرتے ہوئے کہاکہ طلبا میں مسابقاتی جذبہ کا ہونا بہت  ضروری ہے، ایک دوسرے سے فطری مقابلہ ہی طلبا کو کسی منزل پر پہنچاتاہے۔ انہوں نے خاص کر طلبا سے  کہاکہ ٹکنالوجی کی تیز رفتار ترقی ہمیں سست وکاہل نہ بنادے  بلکہ  اس کا استعمال اس طرح کرنا چاہئے کہ وہ ہماری چستی و چالاکی اور ذہانت میں ترقی کا باعث ہو ۔وہیں یہ بہت افسوس کی بات بھی ہے کہ ٹکنالوجی کی ترقی انسانی تعلقات پر اثر انداز ہورہی ہے۔ ہم رفتہ رفتہ تنہا ہوتے جارہے ہیں سماج سے ہمارا رشتہ کٹتا جارہاہے۔ ٹکنالوجی کی ترقی ہونی چاہئے مگر ہمیں اپنے انسانی تعلقات، باہمی محبت ، پیار کوبھی باقی رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطن نے پروگرام کی صدارت کی۔ پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی نے مہمانوں ، مندوبین اور سبھی شرکاء کا استقبال کیا۔ ایم بی اے کے صدر پروفیسر زاہد کھروری نے مہمان کا تعارف پیش کیا تو نائب پرنسپال ڈاکٹر پال چندر ا نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پر ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ابوبکر قاسمجی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔