ایئرٹیل کا منافرت آمیز فرقہ وارانہ’ قدم‘ مسلم نمائندہ سے صارف راضی نہیں تو نوکری سے کردیا فارغ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 20جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ملک میں فرقہ ورایت کا زہر آر ایس ایس اور دیگر فرقہ پرست ذیلی تنظیموں کی طرف سے پھیلایاگیا اب اس کا صاف اثر زندگی کے تمام شعبوں میں نظر آرہا ہے اسی ذیل میں ائیرٹیل کو اس وقت لوگوں کی بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک صارف کی مانگ پر ہندو نمائندہ بھیجنے کو تیار ہو گئی اور شعیب نامی مسلم نمائندہ کے مذہب و قرآن کے متعلق بھی ہذیانی گفتگو بھی کرڈالی۔ واضح ہو کہ پوجا نامی خاتون نے ائیرٹیل انڈیا سے ٹویٹر پر اپنے مسئلہ کے حل کے لئے لکھا۔ پوجا کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے بھارتی ائیرٹیل کے ایک کسٹمر کئیر ایگزیکٹو نے انہیں ان کی شکایات کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔واضح ہو کہ جس کسٹمر کئیر ایگزیکیٹیو نے پوجا کو جواب دیا تھا وہ مسلم تھا اور ان کا نام’’ شعیب ‘‘تھا۔ اس کے بعد پوجا نے اسسٹنٹ کے لئے ائیرٹیل سے ہندو نمائندہ کی مانگ کی۔واضح ہو کہ فرقہ پرست صارف پوجا کے ٹویٹر پر 10،500 فالوورز ہیں۔اس ایگزیکٹیو شعیب کے مذہب پر سوال اٹھاتے ہوئے پوجا نے دوسرا ٹویٹ کرتے ہوئے ائیرٹیل سے ایگزیکٹیو بدلنے کا مطالبہ کیا۔ کسٹمر نے ٹویٹ کیا، "عزیز شعیب، آپ ایک مسلمان ہیں اور مجھے آپ کے کام کرنے کے طریقہ پر یقین نہیں ہے کیونکہ آپ کے’’ قرآن‘‘ میں کسٹمرز کی سروس کا کچھ الگ ہی طریقہ ہو گا۔ میں چاہتی ہوں کہ میری مدد کے لئے ائیرٹیل ایک ہندو نمائندہ منتخب کرے۔تاہم جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس معاملے میں ائیرٹیل کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میں نے پوری بات چیت پڑھی اور میں اپنا نمبر پورٹ کروا رہا ہوں۔ ساتھ ہی میں ائیرٹیل ڈی ٹی ایچ کنکشن بھی بند کروا دوں گا۔تنازعہ بڑھنے پر ائیرٹیل انڈیا نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کسی بھی کسٹمر یا ملازم کے ساتھ ذات یا مذہب کے نام پر بھیدبھاو نہیں کرتی۔ کمپنی نے سبھی سے درخواست کی کہ اس واقعہ کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...