ایئر ٹیل کا بڑا اعلان، ملک بھر میں رومنگ فری

Source: S.O. News Service | Published on 27th February 2017, 10:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یکم اپریل سے ایئر ٹیل کے 27کروڑ صارفین کو اب ملک بھر میں کہیں سے بھی کہیں کال کرنے پر کوئی رومنگ چارج نہیں دینا پڑے گا۔ڈیٹا کے استعمال پر بھی رومنگ چارج نہیں دینا ہو گا۔یہی نہیں، آنے والی کال اور ایس ایم ایس بھی مفت ہوگی۔سمجھا جاتا ہے کہ جیو کے ملک بھر میں پوری طرح فری کال کے پیش نظر ہی ایئر ٹیل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔دوسری طرف ووڈافون پہلے ہی آنے ان کمنگ کال پر رومنگ ختم کر چکی ہے، ہندوستانی ایئر ٹیل نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرون ملک سفر پر اس کی خدمات کے استعمال پر بھی یہ سہولیات ہوں گی۔پرانی ٹیلی کام کمپنیوں نے یہ قدم ریلائنس جیو کے تازہ اعلان کے پیش نظر اٹھایا ہے، جس میں یکم اپریل سے مفت ڈیٹا بھلے ہی ختم کر دیاگیا ہو، لیکن ہر طرح کی کال کو پوری طرح مفت کر دیا گیا ہے۔جیو نے ایک سال کی خصوصی اسکیم کے تحت 303روپے کی ماہانہ فیس پر ڈیٹا دینے کی بھی بات کہی ہے، جس میں ایک جی بی ڈیٹا کی قیمت تقریبا 10روپے ہوگی۔کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او گوپال وٹھل کا کہنا ہے کہ نیشنل رومنگ کا نظام ختم کر دینے سے پورا ملک ایک لوکل نیٹ ورک بن جائے گا،جہاں کہیں سے بھی کہیں کال کرنے کو لے کر کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی،ڈیٹا کے ساتھ بھی کچھ ایسی ہی بات ہوگی۔انٹرنیشنل رومنگ کو لے کر ایئر ٹیل کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے بیرون ملک سفر کے وقت موبائل بل کو لے کر کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،کمپنی پہلے ہی ایک دن، 10دن اور 30دن کا پیک لانچ کر چکی ہے، اب نئے نظام میں جیسے ہی صارفین کے استعمال کی قیمت ایک دن کے پیک کے برابر پہنچے گی، ویسے ہی بل میں ایک دن کے  پیک کے برابر کی قیمت جڑ جائے گی، یہ سہولت بغیر پیک خریدے ملے گی۔ابھی تک یہ ہوتا تھا کہ اگر آپ نے پیک نہیں لیا ہے اور موجودہ سروس پر ہی رومنگ کا استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔نئے نظام کا فائدہ کیسے ہوگا؟ اسے امریکہ کی مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔امریکہ کے لیے ایک دن کا پیک 649روپے میں دستیاب ہے، اگر کوئی بغیر پیک خریدے امریکہ گیا اور رومنگ کا استعمال کرتے ہوئے 649روپے پر اس کا بل پہنچا،تو فوری طور پر اس کو پیک کا فائدہ ملے گا۔اس پیک میں اس کی ان کمنگ اور ایس ایم ایس مفت ہوگی، ساتھ ہی 100منٹ کی آؤٹ گوئنگ کال امریکہ اور ہندوستان میں کر سکیں گے،یہی نہیں، 300 ایم بی ڈیٹا بھی ملے گا۔اسی طرح سنگاپور میں بغیر پیک کے جیسے ہی سروس کی قیمت 499روپے پر پہنچے گی، ایک دن کے پیک کا فائدہ ملنے لگے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...