فضائیہ کے پاس ایل اے سی کی کمی ، دفاع کیلئے سنگین خطرہ : پارلیمانی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 2:00 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت والی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی فضائیہ کے پاس کافی تعداد میں لائٹ کامبیٹ ایر کرافٹ نہیں ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ایل اے سی جن ’’تیجس‘‘ جیسے طیارے ہیں، کی کم تعداد کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے ا س کو ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ واضح ہو کہ پارلیمانی کمیٹی کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب مودی حکومت جدید لڑاکا طیارے رافیل کے سودے کو لے کر گھری ہوئی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت دفاع سے فوری طور اس سمت میں ضروری اقدامات کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ پی اے سی میں بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ ٹی ایم سی، شرومنی اکالی دل، بیجو جنتا دل، شیو سینا سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کل 22 اراکین شامل ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایئر فورس اپنی ضروریات کے لئے فی الحال مختصر مدتی عمل پر منحصر ہے۔ یہ صورت حال ٹھیک نہیں ہے اور جلد اس کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فضائیہ کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اس پروجیکٹ کو پورا کرنا چاہئے۔ طویل مدت کے لئے بھارت اس زمرے کے طیاروں کی درآمد کو روکنے اور اسے بھارت میں ہی بنانے کو لے کر حکومت کو رہنما خطوط وضع کرنے چاہیے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔