ایئرسیل۔ میکسس ڈیل کیس: کارتی کی گرفتار پر روک لگانے کی عرضی پر سماعت ملتوی
نئی دہلی،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ایئرسیل میکسس ڈیل معاملے میں سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو ملی گرفتاری پر روک کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ٹال دی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت25ستمبر کو ہوگی۔ گزشتہ 10ستمبر کو عدالت نے کارتی چدمبرم کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ کارتی چدمبرم نوٹس بھیجنے کے باوجود جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ گزشتہ7اگست کو عدالت نے اس معاملے میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی گرفتاری پر لگی روک8اکتوبر تک بڑھا دی تھی۔