بے تحاشہ آتش بازی سے دہلی کی فضا ہوگئی زہریلی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 9:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 20؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)وہی ہوا جس خطرہ کے پیش نظر عدالت عظمی نے تشویش ظاہر کی تھی اور جس کے تحت دہلی این سی آر میں آتش بازی کو ممنوع قرار دیا تھا ، تاہم عدالتی حکم نامہ کو خاطر میں لائے بغیر دہلی اور این سی آر میں جم کر آتش بازی ہوئی اور بے دریغ پٹاخے چھوڑے گئے ۔ آج صبح سے ہی دہلی میں مطلع ابر آلود سا ہے تاہم صبح 10بجے درجہ حرارت 20.5ڈگری سلسیس رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع 8:30پر 500میٹر ابر آلود تھا ، تاہم جیسے دن چڑھتا گیا مطلع میں بہتری آتی گئی ۔محکمہ کے مطابق دہلی کے کئی مقامات پر دھند اور مطلع ابرآلود نظر آیا لٹینس دہلی میں نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کی عمارتیں اورراشٹرپتی بھون دھند 10:30تک دھند اور ہلکے کہرے کی چادر میں لپٹے رہے ۔ بعد میں 11بجے کے بعد مطلع صاف ہوا اور اس کی حد 1500میٹر تک پہنچی ۔ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سلسیس رہنے کا امکان ہے۔ عدالت عظمی نے دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کے تحت آتش بازی کو ممنوع قرار دیا تھا ؛ لیکن عدلیہ کے اس فیصلہ کے خلاف شدت پسند تنظیموں کی طرف سے مذہبی آزادی پر نادر شاہی فرمان قرار دیا تھا ۔ علاوہ ازیں آلودگی کی پیمائش کا سرکاری سسٹم آف ایئر کوالٹی فار کاسٹنگ اینڈ ریسرچ کے گردش کا رنگ اب گاڑھا بھورا ہوگیا ہے جواس بات کی واضح نشانی ہے کہ دہلی کی آب و ہوا کی حالت تشویشناک ہے جو امراض قلب سے متاثرین کیلئے نہایت ہی نقصان دہ ہے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے آلودگی کنٹرول سینٹر کے مطابق آب و ہوا کی صلاحیت کو 878انڈیکس کے ساتھ خطرناک ریکارڈ کیا ہے۔البتہ گذشتہ دیوالی کے موقعہ پر اس بار کی دیوالی پر دہلی کی آب و ہوا کا معیار بہتر رہا، تاہم آج بھی فضا میں دھند رہنے کی قیاس آرائی کی جا رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...