ایئر انڈیا تنازعہ میں شکایت ملنے پر ہی ممبر پارلیمنٹ پر کارروائی ہوگی:سمترا مہاجن

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th March 2017, 1:33 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:24/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسیناکے ممبرپارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ کی طرف سے ایئر انڈیا کے ملازم سے بدسلوکی اورمار پیٹ کے معاملے پرلوک سبھااسپیکرسمترامہاجن نے جمعہ کو کہا کہ وہ خود سے کوئی کارروائی نہیں کر سکتیں، شکایت ملنے پر ہی کارروائی ہوگی۔لوک سبھاصدر نے کہاکہ واقعہ پارلیمنٹ کے باہر ہوا ہے، اس لیے تفصیلات کا پتہ لگایا جائے گا اور شکایت ملنے پر کارروائی کی جائے گی۔ادھر شیوسیناممبر پارلیمنٹ کو ایئر انڈیا کی طرف سے بلیک لسٹ کئے جانے کی خبروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انڈین  ایئر لائنس یونین (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر اجول ڈے نے کہاکہ انہوں نے شیوسیناکے ممبرپارلیمنٹ رویندرگائیکواڑپرپابندی نہیں لگائی ہے، ان کے پاس کسی پرپابندی لگانے کاحق نہیں ہے۔ایئر انڈیافیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز (ایف آئی اے)کا حصہ نہیں ہے۔قابل ذکرہے کہ جمعرات کو پونے سے دہلی آنے کے دوران شیوسینا کے ممبرپارلیمنٹ رویندر گائیکواڑ نے سیٹ تنازعہ کو لے کر ایئر انڈیا کے ایک ملازم سے بدسلوکی کی تھی اوران کی پٹائی بھی کردی۔اس پر ایئر انڈیا نے ان کے خلاف ملازم کو پیٹنے اورہوائی جہاز کوزبردستی 40منٹ روک کر رکھنے کے معاملے میں دوایف آئی آر درج کرائی ہے اور انہیں بلیک لسٹ بھی کر دیاہے۔ممبرپارلیمنٹ نے بھی اس معاملے میں لوک سبھااسپیکرسمترامہاجن اور شہری ہوا بازی کے وزیر گجپتی  راجو کو خط لکھ کر اپنا موقف رکھاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...