ائیر انڈیا کی بورڈنگ پاس پر مودی کی تصویر؛ تنقید کے بعد تصویروالے بورڈنگ پاس واپس لینے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th March 2019, 8:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:25 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ایئر انڈیا نے تنقید کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی تصاویر والے بورڈنگ پاس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایئر لائنز نے پہلے کہا تھا کہ تصاویر والے بورڈنگ پاس تیسری پارٹی کے اشتہارات کے طور پر جاری کئے گئے تھےلیکن  اس سے  اگر انتخابی   ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہے  تو انہیں واپس لیا جائے گا۔

پنجاب کے سابق ڈی جی پی ششی کانت نے پیر کو نئی دہلی ہوائی اڈے پر اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا تھا کہ دونوں رہنماؤں کی تصاویر اس پر کس طرح ہو سکتی ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ آج 25 مارچ 2019 کو نئی دہلی ہوائی اڈے پر میرے ایئر انڈیا کے بورڈنگ پاس پر نریندر مودی،’وائبرنٹ گجرات‘ اور وجے روپانی کی تصاویر ہیں،بورڈنگ پاس کی تصویر ذیل میں منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیرانی ہو رہی ہے کہ ہم اس الیکشن کمیشن پر پیسہ کیوں برباد کر رہے ہیں جو نہ کچھ دیکھتا ہے، نہ سنتا ہے اور نہ ہی بولتا ہے۔

ایئر انڈیا کے ترجمان دھننجے کمار نے کہا  کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بورڈنگ پاس وہی ہے جو جنوری میں ہوئے وائبرنٹ گجرات کانفرنس کے دوران چھپے تھے اور تصاویر تیسری پارٹی کے اشتہارات کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا ایئر انڈیا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھاکہ اگرچہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا تیسری پارٹی کے اشتہارات مثالی ضابطہ اخلاق کے دائرے میں آتے ہیں،اگر آتے ہیں  تو انہیں ہٹا دیا جائے گا،یہ بورڈنگ پاس نہ صرف گجرات بلکہ پورے ہندوستان کے لئے ہیں۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو ریلوے نے وزیر اعظم کی تصاویر والی ڈاک واپس لی تھیں۔ترنمول کانگریس نے ان کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔ریلوے نے بھی یہی کہا تھا کہ یہ تیسری پارٹی کے اشتہارات ہیں اور ایک سال پہلے چھپے ٹکٹوں کے پیکٹ سے بچے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...