ائیر فورس میں ائیر من کے لئے عرضیاں مطلوب: ڈپلوما، پی یوسی اور ڈگری میں کامیاب طلبا لازمی طورپر توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th November 2018, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:20؍نومبر (ایس او نیوز) بھارتی فضائیہ (ائیرفورس) میں گروپ ’’وائی ‘‘[آئی اے ایف(ایس )]ٹریڈ میں ائیر مین کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ امیدواروں کے انتخاب کے لئے چامنڈی وہار کھیل میدان ، نظر آباد، میسور میں 5سے 8ڈسمبر 2018تک سلکشن ریلی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اہل اور خواہش مند طلبا اور افراد اس پر توجہ دیتے ہوئے ضرور عرضیاں داخل کریں۔

ائیر فورس میں ائیر من اور ایسے دیگر عہدوں کے لئے ڈپلوما/ پی یو سی/ ڈگری میں کامیاب طلبا عرضی داخل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ائیرفورس کی تنخواہیں اچھی خاصی ہونے کے علاوہ سہولیات وغیرہ بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔ اس سلسلے میں توجہ دے کر عرضی داخل کرنا بہتر مستقبل کی ضمانت ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی بہترین خدمت ہوگی۔

میسور کے متعلقہ گراؤنڈ میں 5ڈسمبر کو بیلگام، باگلکوٹ، وجئے پور، بیدر، کلبرگی ، یادگیری، رائچور ، دھارواڑ اور اترکنڑا اضلاع کے اسامیوں کے لئے جسمانی اور تحریری امتحان ہوگا۔ (اےٹی -1، اے 11،ڈی ایف ٹی اور 6ڈسمبر کو عرضیاں پُرکی جائیں گی۔

7ڈسمبر کو بنگلورو، رام نگر، منڈیا ، کولار ، چک بلاپور، چامراج نگر، میسور، مڈکیری، دکشن کنڑا، چک مگلورو، چتردرگہ، ٹمکور، ہاسن، گدگ، کوپل ، ہاویری، بلاری ، ڈاونگیرہ ، شیموگہ اور اُڈپی اضلاع کے امیدواروں کا امتحان ہوگا اور 8ڈسمبر کو عرضیاں پُر کرلی جائیں گی۔ 5اور7ڈسمبر کو منعقد ہونےو الے تحریری ٹسٹ  میں کامیاب طلبا کا اگلے دنوں میں  بقیہ انتخابی کارروائی کے لئے انعقاد کی جانے والی تحریری امتحانات میں حاضری لازمی ہوگی۔ ائیر من پوسٹ کے لئے تعلیمی لیاقت اور اہلیت کے لئے ائیر فورس کے ویب سائٹ www.airmenselection.cdac.in پر لاگ آن یا 07ائیر من کیندرنمبر 1، کبن پارک روڈ بنگلورو۔560001۔فون نمبر 08025592199یا ای میل [email protected] پر رابطہ کرنے کہاگیا اس کے علاوہ قریب کے ضلع روزگار افسر سے بھی بالمشافہ ملاقات کرنے کی اطلاع پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی