گلبرگہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع گلبرگہ کا اجلاس آج

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2017, 10:40 PM | ملکی خبریں |

گلبرگہ24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جناب محمد اصغر چلبل نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے پریس نوٹ کے ببموجب ملک کے موجودہ حالات، طلاق ثلاثہ سے متعلقہ سپرئیم کورٹ میں جاری سماعت، پرسنل لا پر لٹکنے والی کمیشن کی تلوار اوراتر پردیش میں عید میلاد النبی ﷺ کی تعطیل ختم کرکے حضرت علی رضی اللہ کے یوم پیدائش کے موقع پر تعطیل دینے کے اعلان سے مسلمانوں میں مسلک اور فرقہ کی بنیاد پر اختلافات  پیدکرنے کی کوشش جیسے معاملات پر غور کرنے کے لئے  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع،گلبرگہ کا ایک اہم اجلاس 25مئی کو بعد نماز ظہر بوقت 2بجے شاداب فنکشن ہال،محبوب نگر روڈ، گلبرگہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام،تاسیسی رکن آل انڈیا ملی کونسل اور بانی صدر مرکزی سیرت کمیٹی آضلع گلبرگہ اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں تفہیم شریعت کے لئے بیداری لانے  کل جماعتی مسلک کے علما کے ساتھ منظم پیمانہ پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ رمضان مبارک میں خطبات جمعہ، درس قرآن، درس حدیث اور دیگر ذرائع سے دین و شریعت کی تفہیم کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ شریعت کے تحفظ کو لاحق خطرات سے ملک کے مسلمان بے حد پریشان ہیں۔ ان حالات میں ملت کے بعض درد مند اصحاب اور دانشوران نے مذکورہ بالا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ الحاج  قمر الاسلام نے شریعت کے تحفظ کولاحق خطرات پر گہری فکر اور تردد کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن کی حیثیت سے یہ ضروری سمجھا کہ علما، خطیب و امام (ائیمہ مساجد)، مساجد کی انتظامیوں کمیٹوں کے صدور وسیکریٹریز، و دیگر ملی و سماجی اداروں کے ذمہ داران و دانشوران، مشائیخین، وکلاء، ڈاکٹرس انجنئیرس، ملت کا درد رکھنے والے اصحاب اور معززین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے موجودہ حالات پر ان تمام سے مشاورت کی جائے  اور ایک لائیحہ عمل تیار کیاجائے۔ اس اہم ترین اجلاس کا مقصد گلبرگہ شہر اور ضلع کے مسلمانوں میں خود اعتمادی اور وہ ااسپرٹ ئ پیدا کرنا ہے جو شاہ بانو مقدمہ کے وقت مسلمانوں میں پیداہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...