منگلورو : لوک سبھا انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم :10فروری کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس کی میٹنگ : وینوگوپال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd February 2019, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:03؍فروری (ایس او نیوز)آئندہ ہونےو الے لوک سبھا انتخابات کے متعلق ریاست میں حلقوں کی تقسیم کو لے کر 10 فروری کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈران کی میٹنگ میں متعلق غور کیا جائے گا۔ ان باتوں کی ریاستی کانگریس نگراں کار اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جانکاری  دی ۔

کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع میں منعقد ہونےو الے پروگرام میں شرکت کے لئے جانے سے پہلے اتوار کی دوپہر شہر کے سرکٹ ہاؤس میں اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے لیڈران کی میٹنگ میں پارلیمانی نشستوں کی تقسیم کےمتعلق تفصیلی بات چیت کی جائی گی ، اس کے بعد ہی معاہدہ کو حتمی شکل دی جائی گا۔

سابق وزیرا علیٰ سدرامیا کے حامیوں کی طرف سے حکومت مخالف  رویہ کے الزام پر انہوں نے کہاکہ کانگریس میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے، اختلافات اور انتشار بھی نہیں ہے، اے آئی سی سی صدر راہول گاندھی کی قیادت میں پارٹی متحد ہے، مخلوط حکومت کو ہمارا پورا تعاون حاصل ہے، پارٹی میں کسی نے بھی حکومت کے خلاف بات کی تو کارروائی کرنے کی بات کہی۔ چونکہ وزیرا علیٰ کمار سوامی کی قیادت میں غریبوں اور عام عوام کے لئے بہترین کام کئے جارہےہیں جس سے بوکھلائی بی جےپی افواہوں کو پھیلا رہی ہے، جس دن سے سرکار نے حلف لیا ہے اسی دن سے وہ لوگ حکومت گرنے کی باتیں کہہ رہے ہیں، مگر آپ دیکھتے رہئیے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

بی جے پی کے آپریشن کمل پر وینوگوپال نےکہاکہ بی جے پی کی طرف سے آپریشن کمل کی سازش جھوٹی نہیں ہے ، پہلے جب بی ایس یڈیورپا وزیرا علیٰ تھےتو بی جے پی نے یہی کام کیا ہے، مگر  ہمیں ہمارے ارکان اسمبلی پر مکمل یقین ہے ، وہ بی جے پی کی لالچ میں  نہیں آنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...