راہل گاندھی کے بعد اب کمل ناتھ کا تجارتی فارمولہ، آلو سے بنائیں گے ارب پتی!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 11:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آلو سے سونا بنانے والے راہل گاندھی کے بیان کا سوشل میڈیا پر بہت مذاق اڑا تھا،اب ان کی پارٹی کے وزیر اعلی بھی ایسی ہی چیزیں دے رہے ہیں۔

منگل کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں وزیر اعلی کمل ناتھ اور صنعت کاروں کے درمیان راؤنڈ ٹیبل میٹنگ ہوئی جس میں یہ بات نکل کر آئی کہ آلو کے بزنس سے لوگ اربپتی ہو جائیں گے۔اس تجویز کو وزیر اعلی نے منظور بھی کر لیا۔آشا گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی دیپک دریانی نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا کہ مدھیہ پردیش کا کسان آلو کی پیداوار سے ارب پتی بن سکتا ہے،اس کے بارے میں دریانی نے تفصیلی طور سے وزیر اعلی کمل ناتھ سے بحث کی۔

دریانی نے بتایا کہ پہلے پاؤڈر بنا کرآلو کو ڈھائی سال تک رکھا جا سکتا ہے پھر اس سے چپس بنائیں یا کچھ اور،آلو ایکسپورٹ بھی ہوگا۔8 ویں سے 12 ویں تک کے بچوں کو سال میں چار بار ہمارے ادارے کادورہ کرائیں،گرمیوں کی چھٹیوں میں بھیجیں،کام کریں گے تو پیسہ بھی دیں گے،کنفیکشنری کی کلسٹر بنے تو فائدہ ہو گا،اس کے لئے سی ایم کمل ناتھ تیار بھی ہو گئے۔وہیں کمپنیوں کے نمائندوں نے بات اٹھائی کہ فیکٹری کا گندہ پانی دریاؤں میں جاتا ہے تو ماحولیات کا مسئلہ بنتاہے۔اس لئے پانی کے نکلنے کا انتظام کریں تو خرچ صنعت میں سرمایہ کاری سے زیادہ ہوگی۔

حکومت انڈسٹریل ایریا میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے،فیکٹری کے پانی کی پیمائش کرے اور جس فیکٹری کا جتنا پانی ہوگا، اتنا فی لیٹر پیسہ لیا جائے۔کمل ناتھ نے اس تجویز کی بھی تعریف کی۔گجرات میں اسمبلی انتخابات 2017 کے دوران راہل گاندھی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا تھا جس میں راہل گاندھی نے آلو کے کسانوں کو کہا کہ ایسی مشین لگا ؤں گا کہ اس طرف سے آلو گھسے گا، اس سائیڈ سے سونا نکلے گا۔اس سائیڈ سے آلو ڈالو، اس سائیڈ سے سونا نکالو،اتنا پیسہ بنے گا کہ آپ کو پتہ نہیں چلے گا کہ کیا کرنا ہے پیسے کا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...