احمد قریشی معاملے میں2مئی کو "منگلوروچلو"پروگرام سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے: یونائٹیڈ مسلم فرنٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th April 2017, 12:19 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو30؍اپریل (ایس او نیوز)مبینہ طور پر پولیس کسٹڈی میں ٹارچر کی وجہ سے زخمی ہونے والے احمد قریشی کو انصاف دلانے کے لئے جنوبی کینرا کی مسلم جماعتوں اور اداروں کے نمائندوں پر مشتمل یونائٹیڈ مسلم فرنٹ تشکیل دیا گیا تھا۔ اس فرنٹ کی جانب سے 28اپریل کواحتجاجی مظاہرہ کے لئے "منگلورو چلو"پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔ مگر کچھ دوسرے اداروں کی طرف سے اسی مسئلے پر 2مئی کو "منگلورو چلو"پروگرام کا اعلان ہورہا ہے۔ یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد قریشی معاملے میں2مئی کو "منگلوروچلو"پروگرام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کا کہنا ہے کہ" احمد قریشی کو انصاف"کے موضوع پر یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کی تشکیل ہوئی تھی۔ اس ضمن میں پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات، وزراء کو میمورنڈم ، وکلاء سے صلاح و مشورے ،میڈیا میں صحیح حالات کی عکاسی، وزیر اعلیٰ سے ملاقات اور انصاف دلانے کا مطالبہ ، سی آئی ڈی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ جیسے اہم اقدامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے احمد قریشی کو پوری طرح انصاف دلانے کا وعدہ بھی کیا۔ اسی دوران اپنے مطالبات کو پرزور انداز میں رکھنے کے لئے 28اپریل کو فرنٹ کی جانب سے منگلورو چلو پروگرام کا اعلان ہواتھا۔مگر چونکہ وزیراعلیٰ نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے قریشی کے معاملے کو جانچ کے لئے سی آئی ڈی کے حوالے کردیا ہے ، اس لئے یونائٹیڈ مسلم فرنٹ نے فی الحال اپنا احتجاجی مارچ ملتوی کردیا ہے۔ تاکہ سی آئی ڈی کو پوری طرح تحقیقات کرنے کا موقع مل سکے۔ فرنٹ کا موقف یہ ہے کہ سی آئی ڈی کی رپورٹ آنے تک انتظار کیا جانا چاہیے۔ پھر رپورٹ کا مشاہدہ کرنے کے بعدضروری ہوتو احتجاج کا راستہ اپنانا چاہیے۔جب خود وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہمارا مطالبہ پورا کیا گیا ہے تو پھر اس مرحلے پر احتجاجی مارچ کرنا درست نہیں ہے۔ لہٰذا 2مئی کو جو منگلورو چلو مارچ ہوگا اس سے یونائٹیڈ فرنٹ کا کوئی سروکار نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...