احمد پٹیل نے کی اوپیندر کشواہا سے ملاقات، چھ سے سات نشست پر بنی بات، کل اعلان متوقع : ذرائع
پٹنہ:16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج میں جیت سے کافی خوش کانگریس نے ملک بھر میں مہا گٹھ بندھن کا عمل تیز کردیا ہے ۔ اسی ترتیب میں آج کانگریس کے قدآور لیڈر احمد پٹیل نے قومی لوک سمتا پارٹی کے سربراہ اوپیندر کشواہا سے دہلی میں واقع رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق 6 سے 7 سیٹوں پر بات ہوگئی ہے ۔ پٹنہ کے ایس کے میموریل ہال میں اوپیندر کشواہا بڑا اعلان کر سکتے ہیں۔واضح ہو کہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم سے ناراض اوپیندر کشواہا نے خود کو این ڈی اے سے الگ کر لیا تھا۔ اب کانگریس اوپیندر کشواہا کو اپنے پالے میں لاکر مہا گٹھ بندھن کی حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے اوپیندر کشواہا کی پارٹی آر ایل ایس پی کے تین ممبران اسمبلی نے پارٹی میں بغاوت کرتے ہوئے این ڈی اے کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔جس اسمبلی رکن سدھانشو شیکھر اور للن پاسوان شامل ہیں۔ ایک قانون ساز کونسل ممبر سنجیو شیام سنگھ نے بھی اوپیندر کشواہا کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔ بہار اسمبلی میں آر ایل ایس پی کے محض 2 رکن اسمبلی ہیں۔ علاوہ ازیں ان تینوں نے پارٹی پر بھی اپنا دعوی کیا ہے۔ باغی ممبران اسمبلی نے پارٹی سمبل، دفتر پر دعوی پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن کا بھی دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ وہیں کانگریس نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے سیاسی قوت کے مظاہرے کے لئے اپوزیشن کے کئی اہم لیڈروں کو مدعوکیا گیا ہے ۔ ان کی حلف برداری کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال، ٹی ایم سی صدر ممتا بنرجی، ایس پی سپریمو اکھلیش یادو، آر جے ڈی لیڈر تیجسو ی یادو اور جموں کشمیر کے رہنما فاروق عبداللہ سمیت کئی لیڈر اس موقع پر موجود ہوں گے ۔