ایران میں اقتدار اور اختیارات کے حصول کی خوفناک کشمکش;نڑاد کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خامنہ ای کی کمزوری کا ثبوت

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2017, 8:48 PM | عالمی خبریں |

تہران،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں سیکڑوں امیدواروں میں سخت گیر سابق صدر محمود احمدی نژاد بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشورے کو نظرانداز کرتے ہوئے انتخابی میدان میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ احمدی نڑاد کا فیصلہ ایران میں اقتدار واختیارات کی رسا کشی، ایرانی رجیم کے بنیادوں ستوں وں میں کمزوری بالخصوص سپریم لیڈر فیصلوں کی قوت نافذہ میں کمزوری کی واضح علامت ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ محمود احمدی نڑاد نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان اور کاغذات نامزدگی جمع کراکے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو یہ پیغام دیا ہے کہ خامنہ ای اب کمزور ہوچکے ہیں اور وہ اپنے فیصلوں کو دوسروں پر نافذ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کے اس فیصلے سے ایرانی رجیم میں پائی جانے والی پھوٹ اور نظام کے بنیادی ڈھانچے میں پائی جانے والی دراڑوں کی واضح علامت ہے۔
احمدی نڑاد کے بیانات سے بھی مترشح ہوتا ہے کہ وہ سپریم لیڈر کیمشوروں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ وہ کبھی کہتے ہیں کہ میں خود صدارتی امیدوار ہوں اور صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیتے ہیں اور پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے سابق نائب صدر حمد رضا بقائی کے حامی ہیں۔ اس طرح ان کے بیانات میں بھی کھلا تضاد موجود ہے۔
دوسری جانب لگتا ہے کہ خامنہ ای کی خرابی صحت ان کی قوت نافذہ میں کمزوری کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔ احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر کی صحت کی کمزوری سے فایدہ اٹھاتے ہوئے خود کو نسبتا کسی اعلیٰ اتھارٹی کے احکامات کی پابندی سے آزاد تصور کرتیہوئے صدراتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔مرشد اعلیٰ کے ایک مقرب عہدیدار حسین کنعانی مقدم کہتے ہیں کہ احمدی نڑاد کا صدارتی امیدوار بننا خود کشی کے مترادف ہے۔ ایک دوسری جگہ وہ کہتے ہیں کہ انہیں سپریم لیڈر کی فیصلہ سازی پر بالادستی میں شبہ ہونے لگا ہے۔ امور مملکت ان کے ہاتھ سے نکلنے لگے ہیں۔
حکومتی اخبار ’سیاست روز‘ نے تبصرہ کیا کہ سابق صدر (احمدی نڑاد) کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان آخری عمر میں انحراف کرنے کے مترادف ہے۔صدر حسن روحانی کے ایک حامی صادق زیبا کلام نے تو دھمکی دے ڈالی اور کہا کہ سابق صدر احمدی نڑاد کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔انٹیلی جنس کے سابق معاون خصوصی سعید حجاریان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی منظرنامہ اختیارات کی بندر بانٹ کی دوڑ کا منظر اور ایرانی قوم کی بالادست غصب کرنے کی تصویر پیش کرتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...