تین ریاستوں میں شکست کے بعداب بی جے پی صدر امت شاہ دہلی میں بوتھ انچارج کودیں گے ٹپس
نئی دہلی،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے صدر امت شاہ 2019کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کو لے کر دہلی کے اندرا گاندھی انڈور (آئی جی آئی)اسٹیڈیم میں پارٹی کی دہلی یونٹ کے قریب 12000بوتھ انچارج کو اتوار کو انتظام کی تجاویز دیں گے۔
پارٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ بار کوڈ والے شناختی کارڈ دیئے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ پروگرام میں شامل ہوں۔دہلی بھر میں 13816پولنگ مراکز موجود ہیں اور پارٹی نے اب تک تقریبا 12000بوٹ انچارج کومقررکیاہے۔بی جے پی کی دہلی یونٹ کے بوتھ انتظامیہ محکمہ کے سربراہ دھرم بیر سنگھ نے بتایا کہ پارٹی کے ضلع اور اس کے نیچے کی سطح کے بوتھ انچارج کی میٹنگیں منعقد ہوتی رہی ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ قومی صدر اور بوتھ انچارجز کے درمیان ریاستی سطح پر بات چیت کا انتظام کیا جائے گا۔
سنگھ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بوتھ انچارجوں کو پارٹی صدر کے سامنے اپنی تجاویز رکھنے کابھی موقع دیا جائے گا۔پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بوتھ انچار لازمی طور پر اس میں شامل رہیں۔ریاستی صدر منوجی تیواری اور دیگر سینئر پارٹی کے رہنما بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں انتخابات ہارنے کے بعد بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔یہ شکست اس وقت ہوئی جب چار ماہ بعد لوک سبھا انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔مدھ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس نے قرض کی معافی کے اعلان سے بڑداؤ پھینک دیا ہے۔ایسی صورت حال میں بی جے پی کو بوتھ سطح تک اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنی پڑے گی۔
بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں 109نشستیں، راجستھان میں 73نشستیں اور چھتیس گڑھ میں کراری شکست ملی ہے،یہاں بی جے پی کو 20سے کم نشستیں ملی ہیں۔