کسانوں کو انشورنس فراہم کرنے کی اسکیم زیر غور : وزیر زراعت شیوشنکر ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 12:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر زراعت شیوشنکر ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں کسانوں کو سرکاری اسکیموں سے استفادہ کے لئے مخصوص شناختی کارڈ کی فراہمی کے ساتھ ان کے لئے ایک نئی انشورنس اسکیم لاگو کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ آج شہر کے جی کے وی کے یونیورسٹی میں منعقدہ 63ویں یوم تاسیس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کی فصلیں سود مند ہو ں یہ یقینی بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی، اس کے باوجود بھی اگر خسارہ ہوجائے تو اس سے نپٹنے کے لئے انشورنس اسکیم لاگو کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ زرعی شعبے میں جو نئی ٹیکنالوجی اپنائی جارہی ہے اس ٹیکنالوجی کو عام کسان تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اس شعبے میں جاری تحقیق وترویج کا فائدہ اگر عام کسان تک پہنچ نہیں پایاتو یہ فضول ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسرائیل نے زرعی شعبے میں تحقیق وترویج کے ذریعے جو پیش رفت حاصل کی ہے اس کو اپنانے کے لئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بھی بارہا زور دیا ہے۔ زرعی یونیورسٹیوں کو چاہئے کہ اس طرف توجہ دیں اور اس تحقیق سے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیلی طرز کی کاشتکاری کی نمائش کرکے اس کے ذریعے کسانوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل میں جس طرح بغیر سرمایہ کاری کے کاشتکاری کا نظام رائج ہے ریاست میں بھی اسی طرح کی کاشتکاری کے ذریعے کسانوں کو امداد پہنچائی جانی چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔