آگرہ ایکسپریس وے پر اتریں گے فضائیہ کے ہوائی جہاز، 20 سے 24 اکتوبر تک کریں گے مشق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 12:17 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے آگرہ ایکسپریس وے پر فضائیہ کے ہوائی جہاز 24 اکتوبر کو اترنے اور پرواز کی مشق کریں گے۔ ویسے تو اس پرمشق گزشتہ سال بھی ہو چکی ہے؛ لیکن اس بار نقل و حمل ہوائی جہاز (اے این 32) بھی اس ایکسپریس وے پر اتریں گے اور پرواز کریں گے ۔ اس بار فضائیہ کے کل 20 طیارے ایکسپریس وے پر اتریں گے اور پرواز بھریں گے. اس مشق کے پیش نظر آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے کے کچھ حصوں میں 20 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک ٹریفک بند رہنے کا امکان ہے ۔ وزارت دفاع (مرکزی کمانڈ) کی افسر تعلقات عامہ گارگی ملک سنہانے خصوصی بات چیت میں کہا کہ بھارتی فضائیہ آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے اناؤ ضلع کے قریب ایئرا سٹرپ پر اترنے اور پرواز کی مشق کرے گی۔ اس مشق میں بھارتی فضائیہ کے 20 طیارے حصہ لیں گے جس میں لڑاکا اور نقل و حمل ہوائی جہاز بھی شامل ہوں گے۔ ان میں میراج 2000، جگوار، سکھوئی 30 اور اے این ۔32 ٹرانسپورٹ طیارے شامل ہوں گے، اترنے اور پرواز کی مشق 24 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے ہوگی ۔ ویسے تو گزشتہ سال جب آگرہ ایکسپریس وے کا آغازکیا گیا تھا تب بھی اس پر طیاروں نے اترنے اور پرواز کی مشق کی تھی ۔ اگرچہ اس بار کی خاصیت یہ ہے کہ پہلی بار یہاں فضائیہ کے نقل و حمل ہوائی جہاز اس ایکسپریس وے پر اتریں گے اور پرواز بھریں گے۔ گزشتہ سال اس ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر آٹھ لڑاکا جیٹ طیارے اس پر اترے تھے اور اڑان بھری تھی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...