اگر ایجنڈا ترقی کا ہے تو فرقہ پرستی کی باتیں کیوں؟ کیا اشتعال انگیزی پر گرفت نہ کرنے کا مطلب رضا مندی  نہیں ؟

Source: S.O. News Service | By Saif Akrami Bhatkal | Published on 13th February 2017, 11:57 AM | اسپیشل رپورٹس |

یوں تو بی جے پی لیڈران  سال بھر ملک کی ترقی اور حالات بدلنے کی باتیں کرتے نہیں تھکتے لیکن جب الیکشن ہواور وہ بھی ملک کی سب سے بڑی اور سب سے حّساس ریاست اُتر پردیش میں تو،  بلی تھیلے سے باہر آ ہی جاتی ہے اور گھوم پھر کر بات فرقہ پرستی کی ہی ہوتی ہے۔بڑے لیڈر بھلے ہی اپنی امیج کا خیال رکھتے ہوئے اپنے انتخا بی جلسوں میں جو اُنگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں،بڑھ چڑھ کر ترقی کی باتیں کرتے ہیں،عوام کو سبز باغ دکھا تے ہیں اور دوسری پارٹیوں کو کمزور بتانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں لیکن وہ لیڈر جو دن رات ریاست میں رہتے ہیں اور پارٹی کی ریاستی سیاست کا کام سنبھالتے ہیں،وہ علاقائی سطح پر فرقہ پرستی کا اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔وہ کوئی بھی بیان دیں وہ کسی کے خلاف کچھ بھی  کہیں اور کسی کو دھمکی دیں پارٹی اُنہیں کچھ نہیں کرتی ہے دیگر پارٹیاں ان بیانات کا نوٹس لیتی رہتی ہیں۔میڈیا بھی ان کو دکھاتا اور ان پر بحث کراتا رہتا ہے لیکن پارٹی کی قیادت ایسے لیڈروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی۔زیادہ سے زیادہ ان کے بیانات کی یا تو تاویل کردی جاتی ہے یاذ اتی رائے بتا کر پارٹی اپنا دامن جھا ڑلیتیہے اور مستقبل کے لئے بھی کوئی رہنما ہدایت جاری نہیں کی جاتی۔

حسب سابق اس بار اُتر پردیش کے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے وہ ریاستی لیڈر جو اشتعال انگیزی کے لئے مشہور ہیں،وہی کر رہے ہیں۔اور سماج میں پھوٹ ڈال کرپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔اُن کے نزدیک ترقی کوئی معٰنی نہیں رکھتی بلکہ پھوٹ ڈالنا اُن کا مطلب ہے۔اس کے لئے وہ خود کو خبروں میں لاتے ہیں تو فرقہ پرستی کی سیاست کرتے نظر نہیں آتے اُتر پردیش میں جیسے جیسے ووٹنگ کا وقت قریب آرہا ہے تو وکاس کا خواب دکھا رہے ہیں لیکن چھوٹے لیڈر صرف فرقہ پرستی کی باتیں کر رہے ہیں ۔اب پارٹی کے لیڈر سریش رانا جو ریاستی اکائی کے نائب صدر اور تھانہ بھوں اسمبلی حلقے سے پارٹی کے اُمیدوار ہیں اور اُن کا نام 2013 کے مسلم مخالف فسادات میں بھی آچکا ہے،ان کے اس بیان کا کیا مطلب نکالا جائے جو اُنہوں نے ایک ریلی میں کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو کیرانہ ،دیو بند اور مراد آباد میں کرفیو نافذ کردیں گے۔کیاکرینگے کہ کرفیونافذ ہوجائیگا یہ تونہیں بتایا لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔بعد میں جب میڈیا نے ان کے بیان پر بحث کرانی شروع کی تو تاویل کر کے معاملے کو رفع دفع کرنے لگے۔سوال یہ ہے کہ کیا تاویل سے مسئلہ حل ہو جائیگا ؟ایسا کہنے کی ضرورت ہی کیوں جو کسی کو پسند نہیں؟اسی طرح مظفر نگر سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سنجیو بالیاں کا یہ بیان  شایدہی کسی کے حلق سے اُترے جو اُنہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو کے بارے میں کہا میں اُن سے کہنا چاہتاہوں کہ اب مرنے کا وقت آگیا ہے ۔جینے کا وقت نہیں رہا۔اس طرح کے بیان سے یہ لیڈر خبروں میں رہتے ہیں لیکن پارٹی اُن کے بارے میں کیا رائے قائم کرتی ہے۔اس بابت پارٹی کا خاموشی اختیار کرنے سے صاف صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب پارٹی کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ہی ہوتا ہے۔جس طرح دیگر لیڈروں کو دوسرے ایشوز اُٹھانے کی ذمّہ داری دی جاتی ہے اور اُن کا داائرہ کار ا س کام تک محدرد دہوتاہے ۔اُن کے منہ سے کبھی ترقی یا عوام کی بہبودی کی باتیں نہیں نکلتی ہیں۔ایک دو بیانات ہو تو نظر انداز کیاجاسکتا ہے مگر ہر الیکشن میں ایسا دیکھنے کو ملتا ہے اور کچھ مخصوص لیڈر ہی یہ کام اس طرح کرتے ہیں جیسے وہ کام کے لئے رکھے گئے ہوں  اسی لئے کسی بیان یا اشتعال انگیزی پر ان کو طلب نہیں کیا جاتا ہے نہ سرزنش کی جاتی ہے نہ آگے باز رہنے کی ہدایت جاری کی جاتی ہے۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے مظفر نگر فسادات کے ذریعے سماج میں پھوٹ ڈالنے کا کام کیا گیا تھا،بعد میں انتخابی مہم کے دوران فرقہ پرستی کی خوب سیاست کی گئی تھی اور یہ حربہ کامیاب بھی رہا۔ اب اسمبلی انتخابات  میں بھی وہی اشتعال انگیزی کی جارہی ہے اور تقریریں کی جارہی ہیں ایسے ایسے بیانات دئے جارہے ہیں جن کا ایک مہذب سماج میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ان سے نہ ملک کو فائدہ پہونچ سکتا ہے اور نہ عوام کو، لیکن ان کے نام پر ووٹ مانگنے اور حکومت بنانے کا کام کیا جاسکتا ہے۔بپھر وہ حکومت کیسی ہوگی جس کی بنیاد فرقہ پرستی اور اشتعال پرستی پر ڈالی جائے۔سنگیت سوم یا سریش رانا ہو،سنجیو بالیاں ہوں یا ونئے کیٹیار و آدیتہ ناتھ یوگی وغیرہ ایسے لیڈروں کی بی جے پی میں کوئی کمی نہیں ہے اور ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا فرقہ پرستی کی سیاست کرنا ہوتا ہے۔عام حالات میں تو وہ یہ  کا م کر تے ہیں الیکشن کے دوران خاص طور پرکرتے  ہیں
اشتعال انگیز بیانات یا دھمکی کی نہ تاویل کی جاسکتی ہے اور نہ پارٹی کی خاموشی سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس کی پالیسی نہیں ہے۔ اگر لیڈر اس طرح کا کام کر رہے ہیں تو یہ پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اُن کی سرزنش کرے۔ اگر وہ نہیں کرتی ہے تو یہی سمجھا جائے کہ اس میں اس کی خاموش حمایت شامل ہے۔اس سوال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے کہ اگر یہ ترقی کا ایجنڈا ہے تو فرقہ پرستی کی باتیں کیوں؟

(بشکریہ دعوت)
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...