افزود فیس کی وصولی پر دس لاکھ کا جرمانہ: تنویر سیٹھ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th April 2017, 1:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) وزیر تعلیمات، اوقاف واقلیتی بہبود تنویر سیٹھ نے بتایا کہ آر ٹی ای کے تحت داخلہ لینے والے بچوں سے حکومت کے ذریعہ مقرر کردہ فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے والی پرائیویٹ اسکولوں پر دس لاکھ روپیوں کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعہ آر ٹی ای سیٹوں کی تقسیم کے عمل کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ اس خصوص میں مسودہ قطعی مراحل میں ہے، اور عنقریب آر ڈی ننس جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ امسال 11917 پرائیویٹ اسکولوں میں دستیاب 1.29لاکھ نشستوں کیلئے 2.1 لاکھ عرضیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 2.02 لاکھ عرضیاں اہل قرار دی گئی ہیں۔ منتخب بچوں کے والدین کو دو دنوں میں بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی اور 10 مئی تک وہ اپنے بچوں کا داخلہ دلاسکتے ہیں۔10مئی کے بعد مخلوعہ نشستوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں سیٹوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال عرضی داخل کرتے وقت صرف پانچ اسکولوں کے انتخاب کی گنجائش تھی، مگر اس مرتبہ کسی بھی طرح کی گنجائش نہیں رکھی گئی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ ضمنی انتخابات والے ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ حدود میں دستیاب سیٹوں سے کم عرضیاں موصول ہوئی تھیں، اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی کم عرضیاں موصول ہوئی ہوں تو دوبارہ عرضیاں طلب کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ وزیر تعلیمات نے واضح کیا کہ آر ٹی ای کوٹے میں منتخب ہونے والے طلبا کو اپنی ہی اسکولوں سے کتابیں اور یونیفارم خریدنے کیلئے کسی بھی ادارہ کا ذریعہ زبردستی نہیں کی جاسکتی، وہ اپنی پسند کے مطابق نوٹ بکس اور دیگر اشیاء خرید سکتے ہیں۔ اسی طرح ریاستی نصاب اپنانے والے اداروں کو مفت نصابی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ تقریباً 46 سی بی ایس ای اسکولوں کے ذریعہ آر ٹی ای کے تحت سیٹیں فراہم کرنے کے معاملے پر عدالت سے اسٹے حاصل کیا گیا ہے۔اس اسٹے کو ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ آر ٹی ای کیلئے آدھار کے لزوم کے باوجود تقریباً 25 ہزار عرضیاں،ووٹر شناختی کارڈ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہیں۔ اسی طرح عرضیوں میں جو خامیاں موجود تھیں انہیں درست کرنے کیلئے والدین کو تقریباً3.44لاکھ مرتبہ ایس ایم ایس بھی روانہ کئے گئے ہیں، سروا شکشا ابھیان کے پراجکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر پی سی جعفر نے بتایاکہ آر ٹی ای سیٹوں کی فیس میں اضافہ کے سبب اس مرتبہ حکومت پر تقریباً 350کروڑ روپیوں کا بوجھ پڑے گا۔محکمہئ تعلیمات کے اڈیشنل چیف سکریٹری اجئے سیٹھ نے بتایاکہ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام اسکولوں میں کنڑا کے لزوم کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...