بنگلور میں پاکستانی گلوکارشفقت امانت علی کا پروگرام منسوخ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2016, 2:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 28/ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اڑ ی دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان پاکستان کے رشتوں میں آئی تلخی کے درمیان، پاکستان کے کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی کا یہاں جمعہ کو مجوزہ پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔ریڈیو مرچی گروپ کے مینیجر(سیلز)شری نواس نے یہاں میڈیا  سے کہاکہ ہم نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے، ہم نے اڑ ی حملے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔شری نواس نے کہاکہ پروگرام 30/ستمبر کو طے تھا، لیکن فیصلہ 20/ستمبر کو ہی ہو گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پروگرام منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر بھگوا تنظیموں کی طرف سے مسئلہ اٹھائے جانے سے کافی پہلے ہی 20/ستمبر کو پروگرام منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد نے حال ہی میں کچھ دنوں قبل پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے اس مسئلہ اٹھایا تھا۔شری نواس نے کہا کہ عوامی سلامتی اور سیکورٹی کے مسائل پر غور کرنے کے بعد یہ پروگرام منسوخ کیا گیا۔واضح رہے کہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل اڑ ی حملے میں 18جوانوں کے شہید ہونے کے بعد سے پروگرام منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔بجرنگ دل کی کرناٹک اکائی کے سربراہ سوریہ نارائن نے کہا کہ پاکستانی گلوکار کو مدعو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان کیا ہے۔ہر روز وہ کئی ہندوستانی فوجیوں کو مار رہا ہے، دنیا پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے راستے پر ہے۔ایسی صورت میں پاکستانی گلوکار کو یہاں بلانے کی کیا ضرورت ہے۔سوریہ نارائن نے کہا کہ اس وجہ سے بجرنگ دل نے پولیس میں شکایت کرکے پروگرام منسوخ کو کرنے کا مطالبہ کیا اور پولیس اور ریڈیو مرچی کو خبردار کیا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہونے پر وہ خوداس کے ذمہ دار ہوں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...